ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ ”گرفتار“ ہو گئے

کرکٹ کے مقبول ترین کھلاڑی دنیا بھر کے ممالک میں مختلف لیگز کھیلتے ہیں جس کے باعث انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت میں ہوشربا اضافے اور اس فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی تقریباً ہر لیگ میں ہی شریک ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی انہیں فراغت کا کوئی لمحہ ملتا ہے تو وہ اس دوران اپنے گھر والوں کے ساتھ پارٹی اور ہلہ گلہ کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ایسا ہی ایک موقع ویسٹ انڈیز کے آل راﺅنڈر کیرین پولارڈ کو بھی ملا تو ان کی بیگم نے پارٹی منانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے اپنے دوستوں رشتہ داروں کو دعوت بھی دیدی۔


اس پارٹی کی خاص بات شرکاءاور میزبانوں کے کپڑے تھے جو ایک جیل کا منظر پیش کر رہے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کیرین پولارڈ نے ایک ”قیدی“ کا روپ دھار رکھا تھا اور ان کی اہلیہ جیل وارڈن کے روپ میں پارٹی سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔کیرین پولارڈ نے صرف کپڑے ہی قیدیوں والے نہیں پہن رکھے تھے بلکہ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑی بھی لگا رکھی تھی اور گلے میں قیدیوں کا والا کڑا بھی ڈال رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اسے خوب سراہا ہے۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں