مولانا طارق جمیل کی بات کا اثر نہ ہوا وینا ملک اور اسد خٹک کی کہانی نے نیا موڑے لیا

مولانا طارق جمیل کی مصالحت کرانی کی کوشش کے باوجود اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک کیساتھ صلح کرنے سے انکار کر دیا ۔اے آر وائے نیوز کے مطابق خلع کے حوالے سے فیملی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے کے بعد مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح تو کرا دی مگر اس کے باوجود اداکارہ کا غصہ کم نہ ہوا ، اپنے حالیہ بیان میں انکا کہنا ہے کہ” اسد خٹک دوغلہ ہے سکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے اس لئے خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔“

پروگرام” الیونتھ آور “میں وینا ملک نے خلع کے بعد اپنے شوہر اسد خٹک کو معاف کرنے کے بعد صلح کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا احترام کرتی ہوں مگر زندگیوں کے فیصلے ٹی وی سکرین پر نہیں ہوتے، ٹی وی شو میں مدعو کرتے وقت بتایا نہیں گیا تھا کہ صلح کی کوشش کی جائے گی، جنہوں نے باپ اور بھائی جیسا پیار دیا ا±ن کی محبت سر آنکھوں پر لیکن خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔


وینا ملک کا کہنا ہے کہ اسد خٹک نے درجنوں بار تشدد کا نشانہ بنایاجو ٹی وی شو میں نہیں بتایا۔ اس فیصلے کا حق دنیا میں سب سے پہلے میرے والد کے پاس ہے اور باقی زندگی اپنے والدین کی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔


اسد خٹک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ دوغلہ شخص ہے جوسکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے۔ یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں مولانا طارق جمیل کی درخواست پر اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگ کر صلح کرلی تھی اورمولانا طارق جمیل کی ضمانت پر اسد خٹک کو معاف کردیا تھا۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں