اماراتی شہری نے اپنے علاج کے لیے نرس ہی گھر پر رکھ لی ،نرس کے چھٹی جانے پر اس کے بیگ کی تلاشی لی تو ایسی چیز برآمد کہ اہلخا نہ دنگ رہ گئے

دبئی میں نرس نے معمر مریض کی گھڑی ، لیپ ٹاپ اور نقدی چورا لیے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔نرس کو شہری نے اپنے بیمار والد کے علاج کیلئے ملازمت پر رکھا تھا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں 26سالہ سوڈانی نرس کو معمر مریض کے گھر سے قیمتی گھڑی ،لیپ ٹاپ اور 6ہزار درہم چراکر اعتبار کو پامال کرنے پر عدالتی ٹرائل کا سامنا ہے ۔ نرس نے یہ حرکت اس وقت کی جب اس کا اماراتی سپانسر (مریض )علاج کیلئے ملک سے باہر تھا ۔81سالہ سپانسر (مریض )کے بیٹے نے استغاثہ کو بتایا  (جاری ہے)ہ

کہ انہوں نے نرس کو جون 2016ءمیں اپنے بیمار والد کے علاج کیلئے نوکری پر رکھا تھا تاہم علاج کیلئے والد کے بیرون ملک جانے پر ہم نے نرس سے کہا کہ واپسی تک ہمارے بھائی کے گھر جا کر رہ لے ۔سپانسر کے33سالہ بیٹے نے مزید بتایا کہ نرس نے پہلے تو انکار کیا مگر ہمارے اسرار پر اس نے کہا کہ وہ اپنا بیگز ہمارے گھر میں ہی چھوڑ کر جائے گی اور بعد میں کوئی انہیں لینے کیلئے آجائے گامگر پھر اچانک اس نے اپنے ملک جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا تاہم شبہ گزرنے پر جب نرس کے بیگز کی تلاشی لی گئی تو بیگز سے والد کی گھڑی ، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد ہوئے جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا ۔ (جاری ہے)ہ

معمر شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے نرس کو لیپ ٹاپ تحفہ نہیں کیا تھا بلکہ جب وہ میرے علاج کیلے موجود تھی تب اسے استعمال کرنے کی غرض سے دیا تھا اور نہ ہی گھڑی کا تحفہ دیا مگر فیول کی خریداری کیلئے بینک کارڈ دینے کا ضرور کہا تھا ۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں