’’ اگلے ہی لمحے کیا ہونےوالا ہے ؟ یہ بس وہی جانتا ہے ‘‘میڈیکل میں گولڈ میڈل پانے والی اس طالبہ کے ساتھ ۲ دن پہلے کیا ہوگیا ؟ جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

اگلے ہی لمحے کیا ہونےوالا ہے ؟ یہ بس وہی جانتا ہے۔اکثر اوقات غم خوشی کے بھیس میں آتے ہیں اور مسکراہٹ لبوں پر آنے سے قبل ہی آنکھوں میں نمی تیرنے لگتی ہے۔ اس طرح کا ایک واقع اسلام آباد میں میڈیکل کی ایک طالبہ کے ساتھ پیش آیا۔ میڈیکل میں گولڈ میڈل پانے سےدو دن قبل اسلام آباد کی رہائشی ہونہار طالبہ حادثے کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملی۔ (جاری ہے ) ہ

انعم فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ تھی جو انسٹنٹ گیزر سے خارج ہونے والی گیس سے دم گھٹنے کے باعث انتقال کر گئی ۔انعم کے والد ایک کلرک ہیں ، اپنی بیـٹی کی اچانک اور حادثاتی موت پر انعم کے والد کا کہنا ہے کہ انعم ہی ان کا سرمایہ تھی وہ نہایت قابل بیٹی تھی ۔ اس کی امتحانات میں کامیابی پرمیں نےاس کیلئے تین تولے کا سونے کا سیٹ بنوانے کا آرڈر دے رکھا تھا لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ انعم کو یہ سب نصیب نہیں ہوگا۔ انعم کے ناگہانی موت پر اس کے ساتھی طالب علم اور اساتذہ بھی غم میں ڈوب گئے ہیں ۔۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں