پاکستانی جوڑے نے نئی مثال قائم کردی اپنی شادی پر ایسا شاندار کام کر دکھایا جس کی آجکل کے زمانے میں کوئی مثال نہیں ملتی ہر طرف چرجے ہونے لگے

شادی کو یادگار بنانا اور شادی کے انتظامات کو لے کر اپنی تمام خواہشات پوری کرنا ہر جوڑے کا خواب ہوتا ہے ۔ پاکستان میں گذشتہ کچھ برسوں سے ہی شادیوں پر کی جانے والی شاہ خرچیوں کا ایک ٹرینڈ سیٹ ہو گیا ہے ۔ لوگ شادیوں پر پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہیں جو کچھ ہی دن میں ختم ہو جاتی ہے اوروہ پیسہ کبھی واپس بھی نہیں آتا۔ایسے ہی ایک ہی خاندان میں شادیوں پر ہونے والی شاہ خرچیوں پر مقابلے بھی ہوتے ہیں جس سے پیسے کے ضیاع میں مزید اضافہ ہوتا ہے (جاری ہے ) ہ

لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک خوبصورت جوڑے نے اپنی مہنگی ترین شادی کا خواب چھوڑ کر اپنی شادی پر آنے والے اخراجات کی رقم عطیہ کر کے ایک مثال قائم کر دی۔ شہزان اور زینب کا کہنا تھا کہ سب کی طرح ہم بھی ایک عظیم الشان شادی کی تقریب چاہتے تھے لیکن ہمارا دل مطمئن نہیں ہو سکا اور وہی فیصلے کی گھڑی تھی جس میں ہم نے اپنی شادی کے اخراجات کی تمام تر رقم آغا خان فاؤنڈیشن کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہم چاہتے تھے (جاری ہے ) ہ

کہ اس رقم کے اثرات دیر پا رہیں لہٰذا اس رقم کو عطیہ کرنے کے علاوہ کوئی اچھا راستہ نظر نہیں آیا۔ شہزان کا کہنا تھا کہ آغا خان فاؤنڈیشن اس رقم سے غربت کو مٹانے اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گی۔ اس جوڑے نے نہ صرف خود اپنی شادی کی رقم عطیہ کی بلکہ شادی میں آنے والے مہمانوں کو بھی اس بات پر قائل کیا کہ وہ انہیں تحائف دینے کی بجائے تحائف کی رقم فاؤنڈیشن کو عطیہ کریں

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں