میں امریکہ میں اپنی فیکٹری چلاتا تھا ،ایک دن ایک فون آیا جسے سن کر میں نے واپسی کا فیصلہ کر لیا کیونکہ

انسان کا اپنا گھر ہی اصل گھر ہوتاہے تاہم بہت سارے لوگ روز گار کے پیش نظر بیرون ملک کوچ کر جاتے ہیں اور کچھ لوگ بیرون ملک سے واپس اپنے ملک آجاتے ہیں جہاں انہیں ذہنی سکون اور اپنوں کی محبت کھینچ لاتی ہے ۔اسی طرح کی ایک کہانی یوسف بشیر قریشی کی ہے جو کہ امریکہ کو چھوڑ کر اپنے پیارے ملک پاکستان لوٹ آئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یوسف بشیر قریشی کو کراچی میں لوگ YBQکے نام سے جانتے ہیں جوکہ ’کمیون آرٹسٹ کالونی ‘ کے مالک بھی ہیں ۔یہ انسان انتہائی نفیس شخصیت کا مالک ہے اور ثقافت کے رنگ میں رنگا ہواہے ،یہ جو کچھ بولتاہے اس میں بہت بڑا سبق چھپا ہوتاہے ۔یوسف بشیر قریشی نے انٹرنیٹ پر اپنی ایک ویڈیو ڈالی جس میں وہ امریکہ چھوڑنے کی وجہ بیان کر رہے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔  (جاری ہے) ہ


YBQامریکہ میں کپڑوں کی فیکٹری کا مالک تھا ،جو کہ فلمی دنیا اور گانے کی ویڈیو ز کیلئے کپڑے ڈیزائن کرتی تھی ۔یوسف بشیر کا کہناتھا کہ اسے ایک دن پاکستان سے اس کے سب سے بہترین دوست کی کال موصول ہوئی اور اس نے مجھے پاکستان واپس آنے کا کہا ۔پہلی دفعہ میں گھبرا گیاتھا کہ میں پاکستان میں قدم جماپاﺅں گا یا نہیں ،کیاوہاں پر میرے کام کا کوئی فیوچر ہے  (جاری ہے) ہ

؟۔یوسف قریشی کا کہناہے کہ ان کے بہترین دوست ان کے دادا ہیں ،ایک دن ان کی مجھے کال آئی اور انہوں نے پاکستان واپس آنے کا کہا اور جب میں پاکستان آ گیا تو کچھ عرصے کے بعد میرے دادا اس دنیا سے میرے ہاتھوں میں رخصت ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ پھر مجھے احساس ہوا کہ میرے واپس آنے کا مقصد کیا تھا ۔میں ان کے ساتھ انتہائی قیمتی وقت نہیں گزار پایا اور نہ ہی میں اپنے بچوں کو اپنے دادا کے ساتھ دوستی کے بارے میں بتا پاﺅں گا ۔  (جاری ہے) ہ


جس کے بعد یوسف بشیر نے ایک انتہائی مخصوص جگہ بنانے کا فیصلہ کیا جہاں وہ لوگوں کو طرز زندگی بہتر کرنے کیلئے کھلا پلیٹ فارم فراہم کر سکیں ۔اور اسی کیلئے ان کے ذہن میں کمیون آرٹسٹ کالونی بنانے کا خیال آیا  (جاری ہے) ہ

جو کہ کراچی کے علاقے مئی کلوچی میں واقع ہے ۔ان کا کہناہے کہ ہر شہر ،ہر کالونی میں اس طرح کی ایک جگہ ہونی چاہیے ۔ان کا کہناہے کہ ہر چیز پیسہ کمانے کیلئے نہیں ہوتی ،یہاں پر پیسہ کمانے کے بہت سے دیگر ذرائع ہیں لیکن ہر چیز لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچاتی ۔یوسف بشیر امریکہ سے اپنی لوگوں کیلئے پاکستان واپس آئے اور انہوں نے ایک مثال قائم کی ہے دنیا میں ہر چیز پیسہ نہیں ہے ۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں