محبت کی شدت قابو سے باہر ہونے پر عاشق نے سعودی عرب کی سڑک پر ایسا کام کر دیا کہ مملکت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

پیار کے اظہار کے لئے ہر فرد ایک نیا انداز اپناتا ہے۔ اپنے پیار کو یادگار بنانے کے لئے اور اسے متاثر کرنے کے لئے پھول، شاعری اور تحفوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔لیکن سعودی عرب میں نامعلوم فرد نے اپنے پیار کے اظہار کے لئے سڑک کے فٹ پاتھ کا سہارا لیا۔ مرکزی شاہراہ پر پیار کے اظہار کے لئے (جاری ہے) ہ

جگہ جگہ پیار کے اظہار کی عبارتیں تحریر کردیں تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کی تلیحہ سٹریٹ میں ایک شہری نے  4 I Love You    کی عبارت جگہ جگہ تحریر کردی ۔ اس عبارت کی تحریر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد شہریوں نے ملا جلا تاثر دیا ۔ (جاری ہے) ہ

کچھ افراد نے پیار کے اظہار کے اس طریقے کو سراہا جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ نقادوں کا خیال ہے کہ فرد کی جانب سے یہ فعل معاشرے میں بے حیائی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد صفائی کے عملے نے اس لکھائی کو صاف کردیا:۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں