مصالحہ جات کا بزنس اپنا کاروبار خود کیجئے کیسے کیا جاتا ہے آئیے سیکھئے

کہتے ہیں بیروزگاری سب سے بری بلا ہے۔ انسان جو عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے تو شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس سرمایہ بھی قلیل ہوتو آپ کیا کرسکتےہیں۔ ایسے میں انسان کے کام ہنر ہی آتا ہے۔ آئیے میں آپ کو آج مصالحہ جات کا ہنر سکھاتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ اس کاروبار میں منافع کی شرح کیا ہے۔ مصالحہ جات ہمارے پکوان کا لازمی جزو ہیں، یہ بزنس پاکستان میںکامیاب ہے کیونکہ ہمارے خطے کے لوگ چٹخارے دار پکوان کو پسند کرتے ہیں۔ کچھ آپ کو اپنی کہانی سنانے لگا ہوں تاکہ آپ کے علم میں بات آئے کہ یہ کتابی باتیں نہیں ہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک تجربہ ہے۔ میں آج بھی یہ کام کر رہا ہوںاور اس کاروبار پر گہری نظر رکھتا ہوں۔ میں چند سال پہلے شدید معاشی عدم استحکام کا شکار ہوا، بیماری ، بیروزگاری ، قرض ، غرض یہ کہ ہر طرف سے پریشانیوں کے سائے تھے ۔ میں نے پہلے بھی کاروبار کئے مگر وہ زیادہ سرمائے سے کئے جاتے تھے ، جبکہ سرمایہ بیماری اور مہنگے علاج کی وجہ سے ختم ہوگیا ۔ یہ وہ وقت تھا جب میں سوچتا تھا کہ کونسا ایسا کام ہو کہ گھر کا خرچ چل سکے۔ میں نے ٹیکسٹائل کا ڈپلومہ کیا مگر سرکاری ڈپلومے میں اچھے نمبر کے باوجود جاب مل نہ سکی ۔ نہ پیسہ تھا نہ جاب تھی ۔۔۔ رشتے دار ۔۔۔ خیر میں بات نہیں کرنا چاہتا ، مجھے اس بارے میں اچھا تجربہ نہیں اور برا تجربہ میں تفصیل سے بیان کرنا نہیں چاہتا ۔ (جاری ہے) ہ


میرا تعلق لاہور سے ہے ۔ لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ ، اکبری گیٹ ،وغیرہ ، یعنی اندرونی لاہور کی یہ جگہیںکاروبار ی سرگرمیوں کے حوالے سے بہت مشہور ہیں ۔ میں اکبر ی منڈی جہاں سے مصالحہ جات ملتے ہیں گیا۔ مجھے اتنا علم نہ تھا کہ کیسے کام کیا جائے کتنا پیسہ درکار ہے۔ صرف دس ہزار روپے میری جیب میں تھے ۔ بسم اللہ کی ۔۔۔ دکاندار کو کہا کہ سب مصالحہ جات کلو کلو پیک کردو۔۔۔ اب مجھے یہ علم نہ تھا کہ میں کرونگا کیا ۔ کیسے پیک کرونگا ، کیسے بیچوں گا ، کیسے ریٹ نکالونگا۔ کتنا پروفٹ ہوگا ۔۔۔۔۔مگر آپ پریشان نہ ہوں ، آپ صفر سے کام نہ شروع کیجئے بلکہ میرے تجربے سے فائدہ حاصل کیجئے!یہ کام چند ہزار روپے میں شروع کیا جاسکتا ہے ۔ سب سے پہلے آپ کو چند ضروری چیزیں بتا دیتا ہوں ۔۔۔ ہمیں پیکنگ میٹریل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یعنی وہ شاپر جس کے اندر ہم نے مصالحہ جات پیک کرنے ہیں۔اگر آپ لاہور سے ہیں تو آپ کو بتا دوں کہ اردو بازار سے آپ کو مصالحہ جات کی پیکنگ کے شاپر مل جاتے ہیں۔۔ اس کا ریٹ چار سو روپے کلو تک ہے ۔ اس سے کم ہوسکتا ہے مگر اس سے زیادہ نہیں ہوتا ۔۔اس کا بعد آپ کو سیل مشین چاہئے ۔۔۔ یہ ایک ہیٹ مشین ہوتی ہے جس کی قیمت مارکیٹ میں پچیس سو روپے کے قریب ہے ۔ اس سے پیکنگ کے بعد شاپر کا منہ بند کردیا جاتا ہے یہ مشین آپ کو برانڈتھ روڈ لاہور کی مارکیٹ سے باآسانی مل جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ آپ کو ایک پنچ مشین درکار ہے جس کا کام شاپر کے اندر سوراخ کرنا ہے تاکہ ان شاپرز کو لٹکایا جاسکے ۔ یہ مشین اڑھائی سو روپے میں دستیاب ہے ۔ (جاری ہے) ہ


یہ تو ہوگیا پیکنگ کا سامان ۔۔ اس میںکوئی اتنی سائنس نہیں ہے یہ بالکل آسان ہے۔ آپ بغیر سیکھے ہی کرسکتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ آپ کو جو سب سے ضروری چیز درکار ہے وہ ڈیجیٹل سکیل یعنی وزن کرنے والی مشین ہے جو مارکیٹ میں دو ہزار تک دستیاب ہے ۔۔۔اس سے ہمیں پتا چلے گا کہ ہم نے کتنی مقدار میں مصالحہ پیک کرنا ہے اور اس کا ریٹ نکالنے میں آسانی ہوگی ۔ اندازے سے کام کیا جاسکتا ہے مگر اس میں ریٹ ٹھیک نہیں نکلتا ۔۔۔۔آپ ایک ساشے بناتے ہیں ، دکاندار وہ گاہگ کو دس روپے کا سیل کرتا ہے ۔ آپ دکاندار کو کتنے کا دیں گے ۔ یہ سب سے اہم سوال ہے ۔ یہ ہی کاروبار کی بنیاد ہے ۔ یہیں سے آپ منافع کما سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔ آپ نے دکاندار کو بیچنا ہے ۔۔۔اب آپ کو مصالحہ جات کا سامان اور فل الوقت ریٹ بتا دیتا ہوں۔۔ (جاری ہے) ہ


زیرہ ۔۔ تین سو ساٹھ روپے کلو ۔۔۔ کڑی پتہ ساٹھ روپے ، لونگ، دوسو ساٹھ روپے پائو، کالی مرچ ثابت ، دو سوپچاس روپے پاءو ۔۔۔ داڑ چینی ۔۔ تین سو روپے کلو ۔۔ بادخطائی تین سو روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔۔۔ایک چھوٹا چائے کے چمچ میں زیرہ بھر کر پیکنگ شاپر میں ڈالئے ، اس کے بعد آٹھ دانے کالی مرچ ، یہ اندازے سے ڈالیں تھوڑے بہت زیادہ ہوجائیں یا کم خیر ہے۔ اس کے بعد دو عدد لونگ، داڑ چینی کی ٹہنی توڑ کر ڈالئے ، ساتھ ہی ایک عدد بادیان کا پھول جو کہ مصالحہ جات میں خوشبو کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ جی یہ مصالحہ تیار ہے ۔۔ اب اس کو سیل مشین سے سیل لگا کر بند کردیں او رپنچ مشین کے ذریعے سوراخ کردیں ۔ مگر یاد رکھیںکہ کم ازکم دو درجن کی پیکنگ ایک جگہ کیجئے یعنی دو درجن ساشے ۔۔۔۔ دکاندار کو یہ ستر سے اسی روپے درجن دیا جاتا ہے ۔ یعنی ایک سو چالیس یا ایک سو ساٹھ کے دو درجن ۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو دو درجن کے پیچھے تقریبا ۔۔ ساٹھ روپے بچ جاتے ہیں۔۔۔ مگر ان مصالحہ جات میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں ۔ جیسے ، بڑی الائچی ، چھوٹی الائچی، آلو بخارا، املی ، زردہ رنگ ، چائنہ سالٹ وغیرہ وغیرہ ۔ (جاری ہے) ہ

مارکیٹ سے کچھ سیمپل لے کر ، اس کے مطابق پیک کیجئے ۔۔مگر ریٹ نکالتے ہوئے احتیاط کیجئے ۔۔۔ آپ دماغ میں یہ بات بٹھائیں کہ میں نے یہ چیز اسی روپے درجن بیچنی ہے ۔۔ ایک کلو میں ہزار گرام ہوتے ہیں۔ اس کو تقسیم کرکے فی گرام کا ریٹ نکالا جاسکتا ہے ۔۔۔
اس کے علاوہ آپ کھلے مصالحہ جات کی کلو، کلو کی پیکنگ کرکے بھی بیچ سکتے ہیں۔ کلو کی پیکنگ والے شاپر بھی اردوبازار سے دستیاب ہوتے ہیں۔۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں