میں رشتہ کروانے کی ۱۵ لاکھ روپے فیس لیتی ہوں اور دیکھا ہے کہ امیر ترین مرد شادی کیلئے خاتوں کی اس ایک چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کے رشتے کروانے والی خاتون کے راز بے نقاب کر دیا

مرد شریک حیات کا انتخاب کرتے وقت خواتین میں کون سے خواص سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے اب تک کئی تحقیقات ہو چکی ہیں لیکن اب آسٹریلیا کی ایک ازدواجی تعلق کی ماہر اور امراءکے رشتے کرانے والی خاتون نے اس کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لوانے وارڈ (Louanne Ward)ارب پتی خاتون ہے جو امیر کبیر مردوخواتین کے رشتے کرواتی ہے اور جنسی تعلق کی ماہر کے طور پر کام کرتی ہے۔ وہ ایک کامیاب میچ میکر ہے اور ایک رشتہ کروانے کی 15000ڈالر(تقریباً15لاکھ روپے) فیس وصول کرتی ہے۔اس نے 200مرد کلائنٹس کی خواتین کے متعلق پسند و ناپسند کا راز افشاءکر دیا ہے۔لوانے وارڈ کا کہنا ہے کہ ”۔جاری ہے ۔

جب رشتے کے لیے میں نے ان مردوں سے ان کی پسند کے متعلق پوچھا توان میں سے اکثر نے جسمانی اعتبار سے خواتین کی دلکش مسکراہٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا۔ اس کے بعد بالترتیب آنکھوں، بھرپور نسوانی جسم، ٹانگوں، لمبے بالوں، صاف ستھرے پیروں اور خوبصورتی سے تراشے گئے ناخنوں کومیرے کلائنٹس نے سب سے زیادہ پسند کیا۔ ۔جاری ہے ۔

جب ان سے میں نے پوچھا کہ وہ اپنی شریک حیات میں جذباتی اعتبار سے کون سے خواص دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے زیادہ مردوں نے کہا کہ وہ ذہین ہونی چاہیے۔ اس کے بعد بالترتیب بھرپور نسوانیت، زندہ دلی، اچھی حسِ مزاح، خوداعتمادی، بہترجنسی تحریک اور نزاکت جیسے خواص کو میرے کلائنٹس نے سب سے زیادہ پسند کیا۔“لوانے وارڈ نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”لیڈیز! میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ آپ ہمہ وقت ماتھے پر تیوری چڑھا کر کبھی مردوں کو متاثر نہیں کر سکتی۔ یہ آپ کی مسکراہٹ ہی ہے جو مرد کو آپ کی طرف راغب کر سکتی ہے۔“

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں