بیک وقت دی گئی تین طلاقیں باطل قرار دے دیں ،عدالت نے حکم جاری کردیا

مدھیہ پردیش کی عدالت نے طلاق کے مقدمے میں مسلمان مدعا علیہ کی جانب سے اپنی بیوی کو ایک نشست میں دی گئی تین طلاقوں (طلاقِ ثلاثہ) کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا ہے۔مدھیہ پردیش کے رہائشی توصیف شیخ کی شادی 2013 میں عرشی خان نامی خاتون سے ہوئی تھی لیکن توصیف نے شادی کے کچھ دن بعد ہی عرشی سے رقم کا مطالبہ شروع کردیا جس پر عرشی اسے چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور اس نے اپنے شوہر کے خلاف ’’انسدادِ جہیز ایکٹ‘‘ کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔ ۔جار ی ہے ۔


اکتوبر 2014 میں توصیف نے عدالت کے احاطے میں اپنی بیوی کو زبانی طلاق دے دی جس کے بعد ایک قانونی نوٹس کے ذریعے اپنی بیوی کو اطلاع دی کہ اس نے تین طلاقیں دے دی ہیں۔ عرشی خان اس نوٹس کے خلاف عدالت چلی گئی اور اب عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے یہ طلاق کالعدم قرار دے دی ہے۔عرشی خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے ۔جار ی ہے ۔

جو طریقہ کار اختیار کیا وہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ شریعت کے خلاف بھی ہے۔ اس نکتے کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے یہ طلاق منسوخ کردیں۔فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکولر عدالت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک شرعی معاملے میں کوئی فیصلہ صادر کرے کیونکہ شریعت کی تشریح صرف اور صرف علماء یا پھر وہ لوگ کرسکتے ہیں جو شریعت کے ماہر ہوں۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں