لسی پینے کے شوقین ہیں ؟ پنجاب میں ہونے والا یہ واقعہ بھی جان لیں

۔۱۳۹۔ ٹی ڈی اے گاؤں کے رہائشی ۔۵۵۔ سالہ محمد بخش اس کی اہلیہ زینب، بیٹے الطاف ، شہباز، محمد حسنین اور پوتا امتیاز، بیٹی نورین بی بی اور مہر بی بی، نواسیاں بسمہ، محوش اور اریبہ کو نیم بے ہوشی کی حالت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔پڑوسی کا حوالہ دیتے ہوئے ریسکیو ۔۱۱۲۲۔ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ان تمام افراد نے لسی پی تھی۔جاری ہے ۔

اور سو گئے تھے۔پڑوسیوں کو اس وقت پریشانی لاحق ہوئی جب صبح ۔۱۱۔ بجے تک ان میں سے کوئی بھی نہیں اٹھا اور جب اٹھے تو انہیں چکر آرہے تھے اور انہوں نے الٹیاں کرنی شروع کردیں۔اس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو کال کی گئی جنہوں نے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشیر احمد کا کہنا ہے ۔جاری ہے ۔

کہ تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کے معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں جنہیں مزید جانچ کیلئے فورنزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں