میانوالی: کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور ملاپ زمین پر ہوتا ہے ایسا ہی ہوا ہے

میانوالی: کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور ملاپ زمین پر ہوتا ہے ایسا ہی ہوا ہے پپلان کے ساڑھے 3 فٹ کے فیاض کے ساتھ جسے بالآخر 3 فٹ کی مدیحہ مل گئی۔ ۔جاری ہے ۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق میانوالی کے علاقہ پپلاں کا ساڑھے تین فٹ کا سالہ فیاض احمد میانوالی شہرکے محلہ یتیم خانہ کی تین فٹ کی مدیحہ نورین کو اپنا جیون ساتھی بنا کرلے گیا. 27 سالہ فیاض احمد جب بارات لے کرآیا تو بہت خوش تھا، سرپرکلاہ سجائے اورگلے میں مالا لٹکائے فیاض سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور دوست احباب پکڑ پکڑ کر اسے رقص کراتے رہے. ۔جاری ہے ۔

مدیحہ نورین بھی سرخ عروسی جوڑے میں سجی ایک گڑیا کی طرح لگ رہی تھی، سب نے نیک تمناؤں اور نئے سفر کی کامیابی کے لیے دعاؤں کے ساتھ اس خوبصورت جوڑے کو رخصت کیا.

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں