’میری انٹرنیٹ پر اس انتہائی دلکش لڑکی سے ملاقات ہوئی، اس نے مجھے ہوٹل بلالیا، کمرے میں داخل ہوا تو وہاں لڑکی نہ تھی بلکہ سامنے۔۔۔‘ شہری کے ساتھ ایسا خوفناک واقعہ پیش آگیا کہ جان کر ہی ہر مَرد ایسے کاموں سے توبہ کرلے

متحدہ عرب امارات میں مقیم دو نائیجیرین باشندوں نے انٹرنیٹ پر دلکش حسینہ کا روپ دھار کر ایک پرتگالی باشندے کو ہوٹل بلایا اور پھر اسے برہنہ کرکے اس کی فلم بنالی، جس کی مدد سے اسے خوب بلیک میل کرتے رہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے، جن کی عمر 31 اور 33 سال ہے، پرتگالی باشندے کو ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک خوبرو لڑکی کی تصویر دکھا کر جال میں پھنسانے کے بعد ہوٹل میں اپنے کمرے میں بلایا تھا۔ ۔جاری ہے ۔

جب ہوٹل پہنچا تو کمرے کا دروازہ کھلا تھا۔ وہ بے دھڑک اندر داخل ہو گیا، لیکن سامنے کسی خوبرو دوشیزہ کی بجائے دو سیاہ فام مرد کھڑے تھے۔ انہوں نے پرتگالی باشندے کو دبوچ لیا اور تشددکی دھمکی دے کر اسے برہنہ کیا اور فلم بنائی۔ ملزمان نے اس سے 2500درہم بھی چھین لئے جبکہ اس کے بینک کارڈ کی مدد سے 7ہزار درہم کی خریداری بھی کی۔ ۔جاری ہے ۔


پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ہوٹل کا مذکورہ کمرہ انہوں نے ہی بک کروایا تھا تاہم انہوں نے پرتگالی باشندے کے الزامات کی تردید کی۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں