”پانی کے تالاب، لڑکے، لڑکیاں، ڈانس اور۔۔۔“ لاہور کے مشہور پارک میں ایسی پارٹی کا انعقاد کہ سنی تحریک نے پولیس کو فون کر کے ”دھمکی“ دیدی، پولیس والوں کی ہوائیاں اڑ گئیں

سنی تحریک کے صدر مولانا مجاہد عبدالرسول کی دھمکی پر پولیس نے سوزو واٹر پارک میں منعقدہ ایک ڈانس پارٹی اچانک رکوا دیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا مجاہد عبدالرسول نے پولیس کو فون کر کے کہا کہ وہ سوزو واٹر پارک میں جاری پارٹی کو فوری رکوا دیں یا پھر ”نتائج بھگتنے“ کیلئے تیار ہو جائیں۔جاری ہے ۔

۔بعد ازاں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پارٹی منعقد کرنے والوں کو پارٹی ختم کر کے فوراً مذکورہ جگہ سے چلے جانے کا کہہ دیا، باوجود اس کے کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اس کی اجازت لے رکھی تھی۔ نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے سنی تحریک کے صدر نے کہا کہ ”میں ایسی کسی بھی پارٹی کا انعقاد نہیں ہونے دوں گا، کم از کم لاہور میں تو ایسا نہیں ہو گا۔ ۔جاری ہے ۔

“باٹا پور پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق 2000 سے زائد افراد اس پارٹی میں شریک تھے تاہم مذہبی رہنماءکا پیغام پولیس افسران کے درمیان گردش کرنے کے بعد اسے فوری بند کروا دیا گیا۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں