من پسند جگہ پر اپنے بچوں کے رشتے کیلئے ان دو نمازوں کے بعد سے کلام نہ کریں اور ۔100۔ مرتبہ اس سورت منارکہ کی تلاوت کریں

اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہوکر ٹوٹ جاتی ہو یا سرے سے کوئی رشتہ ہی نہ آتا ہو یا اگر رشتہ آتا ہو تو کوئی بھی بات طے نہ ہوتی ہو، رشتہ والے ناپسند کرکے چلے جاتے ہوں تو ایسی صورت میں سورة فاتحہ کی تلاوت اس مشکل سے نجات دلادیتی ہے۔ رب تعالیٰ مدد فرماتا ہے اور سورة فاتحہ کی برکت سے دلی مراد جلد ہی پوری ہوجاتی ہے۔ ۔جاری ہے ۔


چنانچہ جو کوئی یہ چاہے کہ کسی اچھی اور نیک جگہ پر اس کا نکاح ہوجائے اور اس معاملے میں اسے کامیابی نصیب ہو، اس کا گھر بس جائے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز فجر اور نماز عشاءکی ادائیگی کے بعد کسی سے کلام نہ کرے۔ چالیس یوم تک ہر روز بلا ناغہ 100 مرتبہ سورة فاتحہ پڑھے اور پھر باری تعالیٰ سے دعامانگے۔ ۔جاری ہے ۔


روزنامہ امت کے مطابق حق تعالیٰ نے چاہا تو چالیس یوم کے اندر اندر ہی مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی اور کوئی اچھا اور نیک رشتہ آجائے گا۔اگر بالفرض چالیس یوم تک مقصد پورا نہ ہوتا ہو تو مایوس نہ ہوں، اس عمل کو مزید چالیس یوم تک جاری رکھیں۔ بفضل باری تعالیٰ ضرور مقصد میں کامیابی ہوگی اور جلد ہی کسی اچھی جگہ نکاح ہوجائے گا اور اچھے طریقے سے شادی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے پاجائے گا۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں