انڈوں کو کبھی بھی فریج کی ٹرے میں نہ رکھیں بلکہ۔۔۔ ماہرین نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ کبھی بھی یہ غلطی نہ کردیں گے

عموماً ہم لوگ انڈے محفوظ کرنے کے لیے انہیں ڈبے سے نکال کر فریج کے دروازے میں رکھ دیتے ہیں۔ یہاں بھی انڈے چند دن ہی نکال پاتے ہیں اور خراب ہو جاتے ہیں۔ اب ماہرین نے اس کی وجہ بیان کر دی ہے اور انڈوں کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خانہ داری کی ویب سائٹ ’گڈ ہاﺅس کیپنگ‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”انڈوں کو ان کے باکس سے نکال کر فریج کے دروازے میں رکھنا غلط ہے۔ ۔جاری ہے ۔

انہیں باکس میں ہی رہنے دینا چاہیے اور فریج کے اندر درمیانی شیلف پر رکھنا چاہیے۔“ماہرین جیمی اولیور اور نجیلا لاسن کا کہنا تھا کہ ”دروازے میں انڈے رکھنے سے وہ اس لیے خراب ہو جاتے ہیں کہ وہاں درجہ حرارت مستقل نہیں رہتا۔ دروازہ کھلنے پر کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں انڈوں کے آلودہ ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ ۔جاری ہے ۔

یہ دو عوامل ان کے خراب ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔ اگر انہیں باکس کے ساتھ درمیانی شیلف پر رکھا جائے تو نہ یہ آلودہ ہوں گے اور وہاں درجہ حرارت بھی مستقل طور پر یکساں رہے گا، چنانچہ یہ زیادہ دن تک محفوظ رہیں گے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ ”انڈوں کو ہمیشہ باکس کے اندر اور ہمہ وقت یکساں20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے۔“

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں