اس پاکستانی نوجوان نے 54 کلووزن کم کرلیا اور پھر ایسا کام شروع کردیا کہ پاکستانیوں کیلئے پتلا ہونا انتہائی آسان بنادیا، آپ بھی جانئے اور فائدہ اُٹھائیں

موٹاپے کے ستائے اکثر لوگ دوسروں کے لئے بھی بوجھ بننے لگتے ہیں لیکن پاکستانی نوجوان عمر مجید نے ناصرف موٹاپے کو کامیابی سے شکست دے دی ہے بلکہ اس بیماری میں مبتلا دوسرے لوگوں کی مدد کے لئے بھی ایک شاندار کام کر ڈالا ہے۔ ویب سائٹ ٹیک ان ایشیا کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک سال قبل عمر مجید کا وزن بڑھتے بڑھتے 130کلوگرام تک پہنچ چکا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ وزن کی زیادتی کی وجہ سے انہیں بلڈ پریشر اور دیگر مسائل بھی لاحق ہونے لگے اور ان کی صحت تیزی سے بگڑنے لگی۔ یہ صورتحال دیکھ کر انہوں نے عزم کیا کہ وہ بہرصورت اس مصیبت سے جان چھڑوائیں گے۔ ۔جاری ہے ۔

عمر مجید نے انٹرنیٹ کا سہارا لیا اور موٹاپے میں کمی پر تحقیق شروع کردی۔ جلد ہی وہ ایک جامع پروگرام مرتب کرچکے تھے جس میں مخصوص غذاﺅں پر مبنی چارٹ اور ورزش بنیادی عناصر تھے۔ عمر مجید کا کہنا ہے کہ انہوں نے 10 ماہ تک باقاعدگی کے ساتھ اس پروگرام پر عمل کیا اور بالآخر اپنا وزن تقریباً 54 کلوگرام کم کرلیا۔ وزن میں غیر معمولی کمی کے بعد اب وہ بے حد صحت مند اور ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں۔عمر مجید نے اپنی کامیابی کو دوسروں کے بھلے کے لئے بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک خصوصی ایپ Nutrightتیار کی۔ یہ ایپ ہر استعمال کرنے والے کو اس کے مخصوص وزن، صحت کے معیار اور طرز زندگی کی معلومات جمع کرنے کے بعد وزن کم کرنے کا بہترین پروگرام دیتی ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ ہر صارف کو اس کے مخصوص حالات کے مطابق رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ عمر مجید کا کہنا ہے کہ یہ ایپ مفت دستیاب ہے۔جاری ہے ۔

اور کوئی بھی موبائل فون صارف اسے ڈاﺅن لوڈ کرکے وزن میں کمی کا مقصد حاصل کرسکتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ناصرف خوراک اور ورزش کے متعلق رہنمائی فراہم کی جاتی ہے بلکہ ماہرین غذائیات کے مفید مشورے بھی دستیاب ہوتے ہے۔ بنیادی راہنمائی کے لئے ایپ کو مفت استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ماہر غذائیات کی نگرانی میں خصوصی توجہ اور تفصیلی رہنمائی کے لئے 25 ڈالر (تقریباً 2500 پاکستانی روپے) ماہانہ کی ادائیگی کرکے پریمیم سروس بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں