اگر آپ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف پوسٹ لگارہے ہیں تو رک جائیں ورنہ

سوشل میڈیا پر وزیراعظم سمیت نامور سیاستدانوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے,عدالت نے فیس بک انتظامیہ کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے دو فیس بک اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد نصیب کے روبرو ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ جہانزیب خان کی درخواست پر فیس بک پر وزیر اعظم پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی انکوائری کی گئی ہے ۔جاری ہے ۔

اور ابتدائی انکوائری کے مطابق شوکت خان اور خان شوکت کے فیس بک اکاﺅنٹ سے وزیر اعظم کے خلاف ہتک آمیز مواد اپ لوڈ کر کے میاں نواز شریف اور دیگر نامور سیاستدانوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ درخواست گزار جہانزیب خان نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزارت صحت کا ملازم شوکت پرویز وزیراعظم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ۔جاری ہے ۔

،فیس بک پر شوکت خان اور خان شوکت کے اکاﺅنٹس کا رجسٹریشن ڈیٹا اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہولڈر کی سرگرمیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیس بک انتظامیہ کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے دو فیس بک اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں