انگلیوں سے کھانا کھانا سنت ہے لیکن ہم ہمیشہ چمچ کا نئے کاہی استعمال کرتے ہیں جب کہ اب انگریزسائنسدان بھی بار بار یہی کہہ رہے ہیں کہ انگلیوں سے کھانا کھائیں کیونکہ ؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ ضرور کہیں گے

جدید دور کی ایجادات اور آسائشوں نے ہمیں اس افضل طرز زندگی سے غافل کر دیا ہے کہ جس کی تعلیم ہمارے مذہب اور اقدار نے دی ہے۔ جہاںہمارے رہن سہن کے انداز بد ل گئے ہیں وہی کھانے پینے کی عادات بھی جدید مغربی کلچر کی زد میں ہیں۔ آج چھری کانٹے کو چھوڑ کر ہاتھ سے کھانا تناول کرنے کی کوشش کریں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں، جس کی اصل وجہ ان نعمتوں اور فوائد سے لاعلمی ہے کہ جو ہاتھ سے کھانے کی صور ت میں ہمارے حصے میں آتی ہیں۔ آج کے دور کا انسان جدیدسائنس کی تحقیقات سے بہت متاثر ہوتا ہے، تو اس معاملے میں بھی جدید سائنس کی رائے پر نظر ڈال لینی چاہیے۔۔جاری ہے ۔

اخبار ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدیدتحقیقات نے جہاں ایک طرف ہاتھ سے کھانے کو متعدد قسم کی بیماریوں سے بچاﺅ، ہاضمے کی بہتری اور احساس مسرت کا سبب قرار دیا ہے، وہیں وزن کم کرنے کے خواہش مندوں کیلئے بھی اس طریقے کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔
حال ہی میں سائنسی جریدے کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد عموماً عجلت میں کھانا کھاتے ہیں اور تیزی سے خوراک نگلنے کے علاوہ ضرورت سے زائد کھانے کی وجہ سے بھی ان کی بیماری میں شدت کا خدشہ رہتا ہے۔ یہ افراد چمچ یا کانٹے سے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ اگر یہ کھانے کیلئے ہاتھ کا استعمال کریں تو مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔۔جاری ہے ۔


ہاتھ سے کھانا کھانے کی صورت میں نہ صرف قدرتی طورپر کھانے کی رفتار معتدل ہو جائے گی بلکہ ضرورت سے زائد کھانے کی عادت بھی رفتہ رفتہ ختم ہوجائے گی۔ ہاتھ سے کھانے اور ہاضمے کی بہتری کا تعلق بیان کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ جونہی ہم کھانے کو چھوتے ہیں تو عصبی خلیوں کے ذریعے دماغ کو غذا کے متعلق پیغام پہنچتا ہے، اور پورا جسم کھانے کے عمل اور اسے ہضم کرنے کے عمل کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ جس طرح ہاتھ سے کھانے کی صورت میں جسم غذا کو قبول کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے دھاتی اشیاءاور چمچ کانٹوں سے وہ ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہاتھ سے کھانے والے نا صرف معتدل رفتار سے کھاتے ہیں بلکہ خوراک کو بہتر طور پر چباتے ہیں اور ان کا جسم بھی اسے ہضم کرنے کیلئے بہتر طورپر تیارہوتا ہے۔ ان تمام عوامل کا مجموعی نتیجہ موٹاپے سے قدرتی طور پر نجات کی صورت میں سامنے آتاہے۔۔جاری ہے ۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے کھانے کے فوائد کا اندازہ پوری طرح تب ہی ہو سکتا ہے جب آپ اسے اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں۔ ہاتھ سے کھانا کھانے والوں کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے ناخن بروقت تراشیں اور ہاتھوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھیں۔