میڈم مجھے ایک بات پوچھنی ہے ؟ جی ضرور ہوچھیں وہ میم مجھ سے نماز پڑھی نہیں جاتی تو خیر ہے نا ؟ ہاں کیوں نہیں خیر ہے اٹس اوکے اگر آپ نہیں پٹھ سکتیں تو محمل کو لگامنوں بوجھ اس کے کاندھوں سے اترگیا ہو

میڈم مجھے ایک بات پوچھنی ہے؟””جی ضرور پوچھیے”وہ میم۔مجھ سے نماز پڑھی نہیں جاتی,تو خیر ہے نا؟””ہاں کیوں نہیں خیر ہے اٹس اوکے,اگر آپ نہیں پڑھ سکتیں تو.” محمل کو لگا منوں بوجھ اس کے کاندھوں سے اتر گیا ہو۔وہ ایک دم کسی قید سے آزاد ہوئی ہو۔وہی تو میم۔میں باقی نیکیاں کر لوں,قرآن پڑھ لوں,ٹھیک ہے نا,نماز پڑھنا بہت ضروری تو نہیں ہے؟”۔جاری ہے ۔


نہیں۔اتنا ضروری تو نہیں ہے۔اگر آپ نہیں پڑھنا چاہتیں تو نہ پڑھیں۔”میم کوئی فرق تو نہیں پڑے گا نا؟””قطعاََ فرق نہیں پڑے گا۔یہ بلکل آپ کی مرضی پے ہے۔”اوہ۔۔۔۔اوکے۔وہ بے حد آسودہ سی مسکرائی۔مگر میڈم مصباح کی بات ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔”یقین کریں محمل کوئی فرق نہیں پڑے گا اسے۔آپ بیشک نماز نہ پڑھیں,بیشک سجدہ نہ کریں۔جو ہستیاں اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتیں۔اگر آپ کر لیں اسے کیا فرق پڑے گا۔اس آسمان کا بالشت بھر حصہ بھی خالی نہیں جہاں کوئی فرشتہ سجدہ نہ کر رہا ہو۔اور فرشتہ جانتی ہیں کتنا بڑا ہو سکتا ہے؟جب اس پہاڑی پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کے پکارنے پہ پلٹ کر دیکھا تھا تو جبرائیل علیہ السلام کا قد زمین سے آسمان تک تھا۔اور ان کے پیچھے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان نظر نہیں آرہا تھا۔ایسے ہوتے ہیں فرشتے۔70 ہزار فرشتے کعبہ کا طواف کرتے ہیں,یہ تعداد عام سی لگتی ہے مگر جانتی ہو,جو 70 ہزار ایک روز طواف کرتے ہیں,ان کی باری پھر قیامت تک نہیں آئے گی۔۔جاری ہے ۔

اس رب کے پاس اتنی لاتعداد ہستیاں ہیں عبادت کرنے کے لیے,آپ نماز نہ بھی پڑھیں تو اسے کیا فرق پڑے گا؟میڈم مصباح جا چکی تھیں اور وہ دھواں دھواں چہرے کے ساتھ,کتابیں سینے سے لگائے ساکت سی کھڑی تھی۔اس کو لگا,وہ اب کبھی نماز چھوڑ نہیں سکے گی۔

کیٹاگری میں : Viral