اس طرح کے انرجی سیور کا خطرناک نقصان سامنے آگیا جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

ہم سب کو ہی پیسے بچانا اچھا لگتا ہے اور ہم اپنے گھروں میں بلب یا ٹیوب لائٹس کی جگہ انرجی سیور استعمال کرتے ہیں لیکن حال ہی میں امریکی ادارے برائے ماحولیاتی تحفظ نے کہاہے کہ یہ انرجی سیور انتہائی زہریلے ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ جب یہ انرجی سیور ٹوٹتے ہیں تواس میں سے مرکری گیس کا اخراج 20گنا زیادہ ہوتا ہے ،اگر یہ گھر کے اندر ٹوٹیں تو گھر والوں کو کئی خطرناک بیماریاں جیسے میگرین،نیم بے ہوشی،تھکاوٹ،ذہنی کوفت اور سر درد ہوسکتا ہے۔مزید برآں اس کی وجہ سے کینسر جیسا موذی مرض بھی لاحق ہوسکتاہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اانرجی سیورز میں کس طرح کے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں اور یہ کیوں انتہائی خطرناک ہیں۔۔جاری ہے۔

ان بلبوں کی تیاری میں سب سے اہم کردار مرکری کاہوتا ہے جوکہ انتہائی خطرناک دھات ہے۔یہ حاملہ عورتوں اور بچوں کے لئے زہر قاتل ہے اور اس کی وجہ سے دماغ،جگر،دل،گردے اور اعصابی نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ریڈیشن یاcarcinogenicجرمنی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ انرجی سیور کی وجہ سے خطرناک ریڈی ایشنز نکلتی ہیں اور اس کے مستقل استعمال کی وجہ سے کینسر ہوسکتا ہے۔
فنول یا phenolکاربالک ایسڈ سے بنا یہ ایک ایسا کیمیکل ہے جوکہ کول تارسے حاصل ہوتا ہے اوریہ انرجی سیور بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جاری ہے۔

۔یہ بھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔نیفتھالین یاnaphthaleneیہ کول تار سے تیار کیا جانے والاسفید قلمی نامیاتی مادہ ہے اور یہ کیڑے مکوڑے مارنے والی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اسے انرجی سیور بنانے میںبھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اوپر بتائے گئے کیمیائی اجزاءسے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ جب انرجی سیورٹوٹتا ہے تو کس طرح کے خطرناک مادے آپ کے گھر میں آجاتے ہیں لہذا انہیں اپنے گھروں سے دور رکھیں اور ان کے متبادل جیسے LEDsکا استعمال زیادہ بچت پرمبنی اور بہتر ہے۔

کیٹاگری میں : news