سانپ کے تکبر کا بھیانک اور دردناک انجام

ترکھان دکان بند کر کے گھر گیا تو کہیں سے گھومتا پھرتا ایک سیاہ کوبرا ناگ اس کی ورکشاپ میں گھس آیا۔ یہاں بظاہر تو ناگ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تھی ۔پھربھی ادھر ادھراور اوپر سے نیچے جائزہ لیتا پھر رہا تھا۔جاری ہے۔

کہ اس کا دھڑ وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا۔گھبراہٹ میں ناگ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا۔ فولادی آری پر زور سے لگے ڈنگ نے آری کا کیا بگاڑنا تھا الٹا ناگ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا۔ اس بار خشونت اور تکبر میں ناگ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر، اسے جکڑ کر اور دم گھونٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی۔۔جاری ہے۔

دوسرے دن جب ترکھان نے ورکشاپ کھولی تو ایک ناگ کو آری کے گرد لپٹے مردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وقت گزرنے کےبعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کا زیادہ نقصان کیا ہے…