یہ تو آدھا انسان ہے! بھیڑ نے ایسا بچہ دے دیا کہ پورے گاﺅں میں خوف و ہراس پھیل گیا، سب توبہ توبہ کرنے لگے

انسانوں اور جانوروں میں بچے کی ماں کے پیٹ میں نشوونما ٹھیک نہ ہو تو اس کی شکل میں بھی بگاڑ آ سکتا ہے۔ اس نوعیت کے واقعات گاہے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں گزشتہ دنوں ایک بھیڑ نے ایسے بچے کو جنم دے دیا ہے کہ جس نے بھی دیکھا کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ساﺅتھ افریقہ کے مشرقی صوبے کیپ کے گاﺅں ’لیڈی فریرے‘ میں اس بھیڑ نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے۔جاری ہے۔

جس کا اوپری دھڑ انسانوں جیسا اور نچلا جانوروں جیسا ہے۔صحرا کی آنکھ، وہ معمہ جسے سائنس آج تک حل نہ کرسکی، سائنسدان بے بساس عجیب الخلقت بچے کی پیدائش پر گاﺅں کی تمام آبادی میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔4ہزار نفوس پر مشتمل آبادی میں سے اکثر کا ماننا ہے کہ ’یہ کسی انسان کے بھیڑ کے ساتھ بدفعلی کرنے اور جادوگری کے باعث ہوا ہے۔ ‘۔جاری ہے۔

گاﺅں میں خوف کی فضاءاس قدر گھمبیر تھی کہ معاملے کی بازگشت کیپ کے محکمہ دیہی ترقی تک جا پہنچی جس نے تحقیق کے لیے ماہرین کو اس گاﺅں میں بھیج دیا۔ چیف ڈائریکٹر آف ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر لوبیبلو مرویبی کا کہنا تھا کہ ”پہلی نظر میں یہی لگتا ہے کہ مردہ پیدا ہونے والے اس بچے کا آدھا دھڑانسان کا ہے۔جاری ہے۔

لیکن درحقیقت یہ انسان کا دھڑ نہیں ہے۔ بچے کی ماں کے پیٹ میں نشوونما خراب ہونے سے اس کی شکل میں اس قدر بگاڑ آ گیا کہ اس کی شکل انسان سے مشابہہ ہو گئی۔“

کیٹاگری میں : news