۔ 20 ۔روز قبل انتقال کر نیوالی خاتون کی قبر پر اس کی بیٹی تلاوت کررہی تھی کہ اچانک ایسی آوازیں آنا شروع ہوگئیں کہ ایل علاقہ اکٹھے ہوگئے قبر کیساتھ کان لگا کرآوازوں کی تسلی کی پھر قبر کے پائوں والی سائیڈسے ایک سل اُٹھا کر اندردیکھا تو

خاتون کی قبر سے پُراسرار آوازیں آنے کی افواہ پر دیہاتیو ں نے قبر کھولنے کے بعد دوبارہ مٹی ڈال کر بند کر دی۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 225 ای بی کی رہائشی 65 سالہ خاتون کا تقریباً 20 روز قبل انتقال ہوا تو اسے گائوں کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔۔جاری ہے۔

گزشتہ روز متوفیہ کی بیٹی والدہ کی قبر پر قرآن خوانی کر رہی تھی‘ اُسے مبینہ طور پر قبر کے اندر سے مختلف قسم کی آوازیں سنائی دینے لگیں جن کے متعلق اُس نے گھر آ کر اہل خانہ سے ذ کر کیا۔ گائوں کے متعدد افراد نے قبرستان جا کر قبر کے ساتھ کان لگا کر سننے کے بعد آوازیں آنے کی تصدیق کی جس کے بعد رات گئے تک سینکڑوں لو گ قبرستان میں جمع ہو گئے۔ مختلف تاویلات کرنے لگے۔۔جاری ہے۔

بالآخر اگلی صبح گائوں کے لوگوں نے قبر کے پائوں والی طرف سے مٹی ہٹا کر ایک سلیب اٹھا کر قبر کے اندر جھانکا تو کوئی غیر معمولی چیز نظر نہ آئی جس پر قبر پر دوبارہ مٹی ڈال دی گئی۔

کیٹاگری میں : news