انگور کے ایک دانے نے بچے کو موت کے منہ میں پہنچا دیا، یہ کیسے ممکن ہے؟جانئے اور اپنے بچوں کا خیال رکھیے

کمسن بچوں کو کیسے کیسے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور بظاہر کیسی کیسی معمولی چیزیں ان کے لئے جان کا خطرہ بن سکتی ہیں اس کا اندازہ ایک ننھے امریکی بچے کے ساتھ پیش آنے والے انتہائی دردناک واقعے سے کیا جا سکتا ہے۔۔جاری ہے۔


دی مرر کی رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ بچے اولی ہربرٹ کے والد سٹیوہربرٹ کا کہناہے کہ ان کا بیٹا انگور کھا رہا اتھا کہ اچانک اس کا رنگ نیلا پڑنے لگا اور پھر وہ بے ہوش ہو کر نیچے گرگیا۔ سٹیونے فوری طورپر 999ایمرجنسی کو کال کی اور ان کی خوش قسمتی تھی کہ طبی عملہ جلد ہی ان کے پاس پہنچ گیا۔ تربیت یافتہ اہلکاروں نے بچے کے گلے میں پھنسے انگور کو نکال کر اسے یقینی موت سے بچالیا۔ اگرچہ بچے کی جان بچ گئی لیکن تاحال وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ سٹیواپنے بچے کی جان بچانے والے ڈاکٹروں اور ریسکیو اہلکاروں کے بے حد مشکور ہیں اور انہوں نے ان سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے۔جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ شیئرکی ہے ۔ انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا”میں ان اہلکاروں کو ہرممکن خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں جو بروقت پہنچے اور میرے بیٹے اولی کی جان بچائی۔ میں سب کو بتانا چاہتاہوں کہ یہ شاندار ٹیم کس قدر محنتی ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کس طرح ہرممکن کوشش کر کے میرے بچے کو بچایا۔ انہوں نے میری توقعات سے کہیں بڑھ کر پیشہ وارانہ مہارت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔میں خوش قسمت ہوں کہ اتنے اچھے لوگ میرے اردگرد موجود تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں جوہماری زندگیوں کو بہتربنانے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردیتے ہیں۔“

کیٹاگری میں : news