کہیں آپ کی آنکھیں بھی تو سرخ نہیں ہو جاتیں اگر ہاں تو یہ ضرورجان لیں

کیا آپ کی آنکھیں بھی سرخ ہو جاتی ہیں؟ اگر ہاں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیجئے، کہیں یہ بڑے مسئلے کا پیش خیمہ نہ ہو۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپ کی آنکھیں خارش یا جلن محسوس کرتی ہیں۔جاری ہے ۔

تو یہ بھی آنکھوں کی بیماری کی علامتوں میں سے ہے۔ درج ذیل کچھ عمومی وجوہات ہیں جو آنکھیں سرخ ہونے کا سبب ہوتی ہیں۔آنکھ کی یہ بیماری اکثر کانٹیکٹ لینسس کے نامناسب استعمال یا انفیکشن کے سبب ہوتا ہے۔جب آنکھیں خود کو تر رکھنے کیلئے کافی آنسونہیں بنا پاتیں تو آپ Dry Eyesکے عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔کسی کو بھی کانٹیکٹ لینسس کو لمبے عرصے تک نہیں پہنناچاہیے یہ آنکھ کے سرخ ہونے اور آنکھوں میں جلن یا آنکھوں کے فنگل انفیکشن ہونے کا سبب ہو سکتا ہے۔اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنااگر آپ کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے سامنے زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو آپ کی آنکھیں سرخ دکھنا شروع ہو جائیں گی۔۔جاری ہے ۔

احتیاط کیلئے آپ کو کام کے دوران وقفہ لینا چاہیے یازیادہ سے زیادہ آنکھوں کو جھپکنا چاہیے۔آنکھوں کو چُھوناآنکھوں کو بار بار چھونا بھی آنکھوں کے سرخ ہونے اور انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ انفیکشن اور جلن سے بچنے کیلئے غیر معیاری میک اپ پروڈکٹس استعمال کرنے سے گریزکریں۔

کیٹاگری میں : Viral