.برطانیہ کی عورت آئی فون دے کر لڑکے سے کیا کام کرواتی رہی

ہوس جب کسی ہوس پرست کے سر چڑھ جائے تو وہ کسی بھی انسانیت سوز اقدام سے گریز نہیں کرتا۔ اس برطانوی خاتون نے بھی اپنی ہوس کی تسکین کے لیے ایسی بے شرمی کر ڈالی ہے کہ شرم بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے۔۔جاری ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایما برٹن نامی یہ 35سالہ خاتون ایک 13سالہ لڑکے کو آئی فون اور مہنگے تحائف کا لالچ دے کر عرصے تک اس کے ساتھ منہ کالا کرتی رہی، حالانکہ وہ شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں ہے۔رپورٹ کے مطابق ایما برٹن اس لڑکے سے ایک فیملی فرینڈ کے ذریعے ملی اور اس سے تعلق استوار کر لیا۔ اس نے اسے 2آئی فون اور مہنگے برانڈز کے ملبوسات و دیگر قیمتی اشیاءخرید کر دیں۔ یہ تمام شاپنگ اس نے اپنے شوہر کے کریڈٹ کارڈ سے کی۔ ایما کی لڑکے پر ایسی ’شفقت‘دیکھ کر لڑکے کے والدین کو شک گزرا اور انہوں نے کئی بار ایما کو اپنے بیٹے سے دور رہنے کہا لیکن وہ باز نہ آئی۔۔جاری ہے۔

ایک روز انہوں نے اپنے بیٹے کا آئی پیڈ دیکھا جس میں اس کی ایما کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر موجود تھیں۔ یہ دیکھ کر انہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے ایما کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے جرم ثابت ہونے پر اڑھائی سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

کیٹاگری میں : news