چار سبزیوں سے بہترین ہئیر آئل بنانے کا طریقہ اس ویجیٹیبل آئل کے ۔۱۵۔ دن کے استعمال سے روکھا پن بالکل دور ہوجائے گا اور آپ کو محسوس ہوگا کہ بال بڑھنے لگے ہیں

آپ کے گھر میں موجود چار سبزیاں ایسی ہیں جنہیں ملا کر آپ ایک بہترین ہیر آئل تیار کرسکتے ہیں جو بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔سبزیوں سے جو آئل بنایا جاتا ہے وہ بالوں کو گرنے سے روکنے اور ان کا روکھا پن دور کرنے میں انتہائی معاون ہے اس ویجیٹیبل آئل کے 15 دن کے استعمال سے روکھا پن بالکل دور ہوجائے گا اور آپ کو محسوس ہوگا کہ بال بڑھنے لگے ہیں۔خاتون بیوٹیشن شیفرہ نے صنم بلوچ کے پروگرام دی مارننگ شو میں ناظرین کو سبزیوں سے ویجیٹیبل آئل بنا کر دکھایا (جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے) جو کہ بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔۔جاری ہے۔

اجزاسرسوں کا تیل،  میتھی دانہ، پیاز ، لیموں، گاجر یا چقندر تیاری کا طریقہسرسوں کا تیل فرائی پین میں ڈالیں، گرم ہونے پر اس میں ایک چائے کا چمچہ میتھی دانہ ملائیں،ایک چھوٹی پیازکاٹنے کے بعد اس میں ملائیں، گاجر یا چقندر چھوٹی لے کر ٹکڑے کرکے شامل کریں ،ایک لیموں کاٹ کر چھلکے اور بیج سمیت ملائیں بعدازاں 5 تا 7منٹ پکائیں تاکہ ان کا عرق نکل کر سرسوں کے تیل میں شامل ہوجائے، براؤن ہونے لگے تو ٹھنڈا کرکے چھان لیں۔جاری ہے۔

سبزیوں کا بچا ہوا ملغوبہ بھی فائدہ مندچھاننے کے بعد جو سبزیوں کا ملغوبہ بچا ہے اسے چوپر یا سل پر پیس لیں، وہ بھی کارآمد ہے، آئل میں پکنے کے سبب وہ خراب نہیں ہوگا اور ایک ماہ تک موثر ہے اسے ہیر بام اور مساج کریم کے طور پر استعمال کریں۔(تفصیلی مضمون کے لیے )

کیٹاگری میں : Viral