پنجاب کے بڑے شہر میں ۔13۔سالہ لڑکی سے نوجوان کی بدفعلی پھر پنچائیت بیٹھی اور ملزم کی ۔16۔ سالہ بہن کو لڑکی والوں کے حوالے کر دیا گیا انہوں نے کیا حرکت کی جان کر شیطان بھی شرماجائے

تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں زیادتی کا بدلہ لینے کے لئے پنچایت کے حکم پر 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے واقعہ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔ بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمروڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔جاری ہے۔

جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیا معلوم ہوا ہے۔جاری ہے۔

کہ شمیم بی بی کے بھائی محمد اشفاق نے عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن بعد میں دونوں فریقین نے پنچایت کے فیصلہ کے برعکس وومن پولیس سنٹر میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے اعلیٰ پولیس افسران نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا مظفر آباد پولیس نے رات گئے آپریشن کر کے آمنہ بی بی اور امین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کیٹاگری میں : Viral