میرے شوہر کی موت ہوگئی‘ بیگم کی ہمسایوں کو اطلاع، لوگ جمع ہوئے تو ایک محلے دار نے لاش دیکھتے ہی پولیس بلالی، فوری بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، آخر جسم پر ایسا کیا دیکھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

بھارتی دارالحکومت میں ایک نوجوان خاتون نے ہمسایوں کو بتایا کہ اس کے شوہر کی دل کے دورے سے موت ہو گئی تھی، جس کے بعد آخری رسومات کی تیاری شروع ہو گئی لیکن عین آخری لمحے پر مردہ شخص کے گلے پر ایک شخص نے ایسے نشانات دیکھ لئے کہ فوری طور پر پولیس کو بلوا لیا گیا۔۔جاری ہے۔


ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 32سالہ شلپی ادھیکاری نے اپنے خاوند کو قتل کیا تھا اور عین ممکن تھا کہ وہ قتل کے الزام سے صاف بچ نکلتی کہ آخری رسومات کے دوران ایک شخص نے مرنے والے کے گلے پر رسی کے نشان دیکھ لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شلپی نے اپنے خاوند نتیش کو بے ہوش کرنے کے بعد رسی سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا۔ وہ نشے کا عادی تھا اور اکثر نشے میں دھت ہوکر شلپی پر تشدد کرتا تھا اور یہی وجہ تھی کہ تنگ آ کر بالآخر اس نے شوہر کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔شلپی نے شوہر کے قتل کو ہارٹ اٹیک کا رنگ دینے کی کوشش کی مگر اس کی بدقسمتی تھی کہ عقابی نظر والے ایک شخص نے مقتول کے گلے پر نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔۔جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شلپی نے اپنے شوہر کو قتل تو کرڈالا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ لاش سے کیسے جان چھڑائے لہٰذا دو دن تک اسے گھر میں رکھ کر بیٹھی رہی۔ تیسرے دن اس نے اپنے ہمسایوں کو بتایا کہ اس کا شوہر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ شلپی اور نتیش کی دو بچے بھی ہیں جن کی عمریں 13 اور 11 سال ہیں اور وہ مغربی بنگال میں اپنی نانی کے ساتھ رہتے ہیں۔

کیٹاگری میں : news