بیوی کو معاف کرنے پر رحمت ایک آدمی کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کی بیوی بے عقل سی تھی غلطیاں کر بیٹھتی تھی کبھی کوئی نقصان کبھی کوئی نقصان غصہ تو اس آدمی کو بہت آتا لیکن سوچتا کہ اگر میں نے اسے طلاق دے دی تو یہ بیچاری تو پریشان ہو جائے گی پھر کون اسے لے گا چلو اس کی زندگی

ایک آدمی کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کی بیوی بے عقل سی تھی غلطیاں کر بیٹھتی تھی کبھی کوئی نقصان کبھی کوئی نقصان غصہ تو اس آدمی کو بہت آتا لیکن سوچتا کہ اگر میں نے اسے طلاق دے دی تو یہ بیچاری تو پریشان ہو جائے گی پھر کون اسے لے گا ۔جاری ہے ۔

چلو اس کی زندگی بھی گزر جائے اور میرا بھی وقت گزر جائے گا لہزا وہ اس کی غلطیوں کو معاف کر دیتا کہ کوئی بات نہیں اللہ کی بندی ہے اسی حال میں زندگی گزاردی حتی کہ اس کی وفات ہو گئی ۔جاری ہے ۔

مرنے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا تو پوچھا کہ سنایئے آپ کے ساتھ کیا معاملہ بنا کہنے لگا مجھے اللہ رب العزت کے حضور میں پیش کیا گیا اللہ رب العزت نے فرمایا میرے بندے تو اپنی بیوی کو میری بندی سمجھ کر معاف کیا کرتا تھا جا آج میں نے تجھے اپنا بندہ سمجھ کر معاف کر دیا
سبحان اللہ

کیٹاگری میں : Viral