کلثوم بٹ المعروف کلثوم نواز کے بارے میں ایسی باتیں جو آپ نہیں جانتے

کلثوم بٹ کا تعلق کشمیری خاندان سے ہے ۔ آپ 1950ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا اور پھر بعد میں جامعہ پنجاب سے اردو ادب میں ایم اے کیا ۔ کلثوم بٹ اور میاں محمد نوازشریف کی پسند کی شادی ہوئی ۔۔جاری ہے ۔

بیگم کلثوم نواز عمر میں نواز شریف سے ایک برس چھوٹی ہیں۔ کلثوم نواز پاکستان مسلم لیک کی صدر بھی رہ چکی ہیں ۔ وہ مشہورِ زمانہ پہلوان گاما کی نواسی بھی ہیں۔ ان کے چار بچے ہیں جن میں حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور عصمہ نواز ہیں۔عصمہ نواز پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی اہلیہ ہیں۔ یہ کلثوم نواز کا ہی فیصلہ تھا کہ ان کا خاندان باہر کاروبار کرے گا۔۔جاری ہے ۔

نواز شریف کی اہلیہ ہونے کے باوجود کلثوم نواز کے لیے نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی سیٹ این اے 120 سے انتخابات جیتنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ یہ حلقہ نظر انداز رہا ہے اور لوگوں کو بہت سی شکایات ہیں ۔ بیگم کلثوم نواز بہادر اور سمجھدار ہیں مگر ان کا سیاست سے براہِ راست سامنا بہت کم عرصے پر محیط ہے۔ میاں شہباز شریف کی موجودگی میں بیگم کلثوم نواز کا انتخاب فیملی فیصلہ ہے جبکہ سیاسی اعتبار سے یہ فیصلہ رسک دکھائی دیتا ہے۔ میاں نواز شریف نے سنہ 2013 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے 91,000 ہزار سے کچھ زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔جاری ہے ۔

جبکہ ان کی مدِ مقابل پاکستان تحریکِ انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 50,000 ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے جوکہ سب کے لیے حیران کن تھا ۔بیگم کلثوم نواز برسوں سے ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا ہے صحت کے لحاظ سے کلثوم نواز کو آرام کی ضرورت تھی۔جاری ہے ۔

لیکن اپنے شوہر اور اولاد کے علاوہ کسی اور کو حلقہ 120 کی سیٹ دینے پر رضامند نہیں۔ اس سے قبل نواز شریف بھائی شہباز شریف کو حلقہ 120 سے الیکشن لڑانے کا اعلان کر چکے تھے جو انہیں فیملی دباﺅ پرواپس لینا پڑا۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news