عامر لیاقت حسین اور وقار ذکاء کا مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ برما جانے کا ڈرامہ سامنے آگیا شرمناک ترین انکشاف

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی غرض سے میانمار گئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے میانمار گئے تھے جہاں انہیں ہفتہ کے روز گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میانمار کی حکومت نے دونوں اینکرز کو واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا ہے۔۔۔جاری ہے ۔

اور وہ خیریت سے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس بات کی بھی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کہ عامر لیاقت اور وقار ذکا میانمار پہنچے بھی تھے یا نہیں اور اگر پہنچ گئے تھے تو کیا واقعی انہیں گرفتار بھی کرلیا گیاتھا کیونکہ عامر لیاقت حسین کے ادارے بول نیوز نے بھی ان کی گرفتاری کا شبہ ہی ظاہر کیا ہے ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔۔۔۔جاری ہے ۔


دبئی سے تھائی ایئر ویز کی پرواز پر سوار ہونے سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اور وقار ذکا تھائی ایئر ویز سے ینگون پہنچیں گے ۔ میانما ر میں حالات مسلسل سنگین ہوتے جارہے ہیں اور راکھائن میں داخلے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں لیکن ہم پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ’ینگون میں ہم نے انتظام کیا ہوا ہے جسے سر عام ظاہر نہیں کیا جا سکتا لیکن کیمپوں میں ضرور جائیں گے،سب سے دعا کی درخواست کروں گا‘۔۔۔۔جاری ہے ۔


ایئر پورٹ سے وقار ذکا نے بھی عامر لیاقت حسین کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں تک پہنچ بھی پائیں گے یا نہیں کیونکہ پچھلی بار جب وہ میانمار گئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے سفر میں ساتھ دینے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news