یہ شخص اس کم سن لڑکی کو کس کام کیلئے زبردستی کھینچ کرلے جا رہا ہے ایس ویڈیو سامنے آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارت خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست آتا ہے جہاں چلتی گاڑیوں میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور انہیں قتل کر ڈالنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست راجستھان سے بھی ایک کم سن لڑکی پر ہونے والے ظلم کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔۔۔جاری ہے ۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کے گاﺅں ’کالوخان کی دھانی‘ کے احمد خان نامی ایک شخص نے اپنی کم عمر لڑکی کی شوکت نامی نوجوان کے ساتھ شادی طے کر دی لیکن لڑکی کی ماں ’نعمت‘اس فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور کہا کہ وہ تب تک اپنی بیٹی کی شادی نہیں ہونے دے گی جب تک اس کی عمر 18سال نہیں ہو جاتی۔۔۔جاری ہے ۔

لڑکی کی ماں کے شادی سے انکار پر 11ستمبر کے روز شوکت اپنے ایک دوست کے ہمراہ کالوخان کی دھانی آیا اور لڑکی کو دن دیہاڑے اٹھا کر لیجانے کی کوشش کی جس پر لڑکی کی ماں درمیان میں آ گئی۔ شوکت اور اس کے دوست نے لڑکی کی ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو بالوں سے پکڑ ٹریکٹر پر بٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی بھاگنے کی کوشش بھی کرتی ہے لیکن ایک ملزم اسے دوڑ کر پکڑ لیتا ہے۔ لڑکی کا چھوٹا بھائی بھی ویڈیو میں نظر آتا ہے جو خوف کے مارے رو رہا ہوتا ہے۔ آس پاس کافی لوگ موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک ویڈیو بنانے میں تو مصروف ہوتا ہے۔۔جاری ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

لیکن کوئی آگے بڑھ کر اس ظلم کو روکنے کی کوشش نہیں کرتا۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو انٹرنیٹ پر عام ہونے پرپولیس نے لڑکی کو اغواءکرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے.

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : Viral