حاملہ خاتون کے پیٹ میں پیدائش سے قبل ہی بچے کی ایسی حرکت کہ پیٹ میں سوراخ ہوگیا، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

یہ تو بات تو سب جانتے ہیں کہ پیدائش سے پہلے ہی بچے ماں کے پیٹ میں حرکات و سکنات شروع کر دیتے ہیں، لیکن یہ تو آج تک کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ بچہ ماں کے پیٹ میں ایسی لات بھی مار سکتا ہے کہ سوراخ ہی ہو جائے۔۔۔ ۔جاری ہے

ویب سائٹ essentialbaby.com.au کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی خاتون کے پیٹ میں موجود بچے نے واقعی ایسا کیا ہے۔ اس نے ایسے زور سے لات چلائی کہ خاتون کے رحم میں سوراخ ہوگیا۔ یانگ نامی خاتون 35 ہفتوں کی حاملہ تھی لیکن پیکنگ یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کو اس کی اور بچے کی جان بچانے کیلئے فوری طور پر آپریشن کرنا پڑا۔۔۔ ۔جاری ہے


خاتون کو جب ہسپتال لایا گیا تو اسے پیٹ میں بد ترین درد محسوس ہورہا تھا جبکہ اس کے بلڈ پریشر، نبض کی رفتار اور سانس کی حالت بھی غیر ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں کو الٹراساؤنڈ کے ذریعے معلوم ہوا کہ بچے کی ٹانگ رحم مادر سے نکل کر پیٹ میں داخل ہوچکی تھی۔۔۔ ۔جاری ہے

ایمرجنسی آپریشن کرکے بچے کو ماں کے پیٹ سے نکالا گیا لیکن خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خاتون کی حالت تشویشناک ہوچکی تھی۔ اس کے رحم میں 7سینٹی میٹر کا سوراخ ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل خاتون کے یوٹرس کا ایک آپریشن ہو چکا تھا، جس کے زخم کی وجہ سے یوٹرس کی سطح کمزور ہوگئی تھی اور یہی وجہ تھی کہ بچے کی ٹانگ کے دباؤ نے یوٹرس میں سوراخ کر دیا تھا۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news