شہد میں یہ قدرتی چیز ملا کر پئیں تو کینسر اور جنسی تعلقات سے منتقل ہونے والی بیماریاں بھی دور ہوجائیں

کالا زیرہ بظاہر تو معمولی سی چیز ہے لیکن انسان کی عقل یہ دیکھ کر دنگ رہ جاتی ہے کہ قدرت نے بظاہر معمولی نظر آنے والی اس چیز میں درحقیقت کیسے کیسے فوائد رکھے ہیں۔ یہ کئی طرح کی بیماریوں کا علاج ہے، اور حتٰی کہ کینسر اور جنسی بیماریوں کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔۔۔جاری ہے۔

ویب سائٹ نیچرل کیئر باکس کی ایک رپورٹ کے مطابق کالے زیرے کا تیل کینسر کے خلیات کے خاتمے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سائنسدان اس بات پر تحقیق کررہے ہیں کہ کس طرح اسے کینسر کے علاج کیلئے باقاعدہ دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مصر میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق جانوروں پر کئے گئے تجربات سے پتا چلا ہے کہ صرف کالے زیرے سے کینسر کے خلاف 80 فیصد تک مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اگر کالے زیرے کے تیل کو شہد کے ساتھ ملا لیا جائے تو اس کی افادیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔۔۔جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے زیرے کا تیل اور ست جسے Thymoquinone کہا جاتا ہے، جگر، لبلبے، بیضہ دانی، چھاتی، معدے، آنتوں اور پراسٹیٹ کے کینسر میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتاہے، جبکہ جلد کے کینسر میلانوما میں بھی فائدہ دے سکتا ہے۔
اب تک اس ضمن میں متعدد تحقیقات کی جاچکی ہیں اور کالے زیرے کے تیل کو ان تجربات میں نہایت کارگرپایا گیاہے۔ اس سے پہلے 2011ء میں چین اور سعودی عرب میں کی گئی دو تحقیقات میں بھی کالے زیرے کے تیل کو کینسر کے علاج کیلئے فائدہ مند بتایا گیا ہے، لیکن تاحال ان نتائج کو سائنسی کمیونٹی نے بڑے پیمانے پر تسلیم نہیں کیا ہے۔۔۔جاری ہے۔


بعض دیگر تحقیقات میں اسے دل کی بیماری، ذیا بیطس، دمے اور گردے کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے بھی مفید بتایا گیا ہے۔ جدید سائنس اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ کالے زیرے کے ست میں پائے جانے والے مانع تکسید اجزاء انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، اور غالباً یہی متعدد بیماریوں کے خلاف اس کی افادیت کی بنیادی وجہ ہے، تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news