یہ چھوٹا ساوظیفہ کر لیں زندگی میں کبھی کسی کے محتاج نہیں ہوں گے بہت مجرب اور آزمودہ وظیفہ

انسان کی زندگی اتار چڑھاﺅ کانام ہے کبھی خوشی کبھی غم ،کبھی تو امار ت کبھی غربت،کبھی دکھ کبھی سکھ، نقطہ اس میں یہ ہے کہ جو شخص ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے

اور اس سے ڈرتا ہے تو اللہ تعالیٰ نہ صرف اسے تکلیف سے بچا لیتا ہے بلکہ اسے رزق کی تنگی بھی نہیں ہونے دیتا۔ سورة طلاق میں اللہ تعالیٰ جل شانہ نے فرمایا:”اور جو شخص اللہ سے ڈر جاتا ہے اللہ اسے مشکلوں سے نکال لیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق پہنچاتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا“

جو شخص چاہے کہ اس کے مال پر خیر و برکت رہے اس کو مالی پریشانی نہ ہو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے اور اس کی جیب کبھی دولت سے خالی نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اسم پاک یافتاح یا رزاق کو گیارہ سومرتبہ اوّل و آخر 11مرتبہ درود شریف پڑھنے کا معمول بنالے تو ان شاءاللہ ساری زندگی اس کے مال میں خیروبرکت رہے گی مالی پریشانی سے محفوظ رہے گا۔

اور ایسا شخص کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں ہو گا ماسوائے اللہ کے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news