خواتین کو خوش کرنے کا فن

خواتین کو خوش کرنا وہ فن ہے کہ جو ہر مرد کے پاس نہیں ہوتا اور یہ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح انہیں وہ باتیں معلوم ہوجائیں جنہیں سن کر خواتین کا دل باغ باغ ہوجائے۔ برطانوی ماہرین نفسیات نے ایک جامع تحقیق کے بعد وہ اہم ترین باتیں معلوم کرلی ہیں

کہ جنہیں سننا خواتین کے لئے سب سے زیادہ خوشی کا باعث بنتا ہے۔-1 ”آپ میری زندگی میں آنے والی پہلی خاتون ہیں۔“اگرچہ یہ جملہ کہنے والے مرد درجنوں خواتین کے ساتھ عشق لڑا چکے ہوں مگر یہ کہنا ہمیشہ ان کی محبوبہ کو مسرور کردیتا ہے2 ”مجھے کبھی کسی کی قربت میں ایسا لطف نہیں ملا۔“ یہ وہ جملہ ہے جو تجربہ کار خواتین کو خصوصی طور پر نہایت متاثرکرتا ہے اور وہ اسے اپنی جیت سمجھتی ہیں۔ -3 ”تم اس قدر شائستہ اور تہذیب یافتہ ہو کہ تم دنیا کی بہترین ماں ثابت ہوگی۔“ یہ جملہ شریف النفس خواتین کے لئے بہت موزوں ہیں

اور وہ اسے اپنی تعریف سمجھتی ہیں۔۔۔۔جاری ہے۔ -4 ”پلیز ساری زندگی میرے ساتھ رہنا۔“ یہ جملہ خواتین کو احساس تحفظ دلاتا ہے اور انہیں اس بات کا خدشہ نہیں رہتا کہ کل اس مرد کی نیت بدل سکتی ہے۔ -5 ”میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے تم جیسی محبوبہ ملی ہے۔“ کسی خاتون کو اہمیت کا احساس دلانے کے لئے اس سے اچھا جملہ نہیں ہوسکتا

کیونکہ یہ سن کر خاتون اپنے آپ کو دوسری خواتین سے افضل سمجھتی ہے۔ -6 ”آئی لو یو!“ یہ وہ جملہ ہے جو ہر روز اربوں مرد اربوں خواتین کو کہتے ہیں مگر اس کی اہمیت کسی صورت کم ہونے میں نہیں آرہی اور اگرچہ سب کو معلوم ہے

کہ یہ اب ایک روایتی جملہ بن چکا ہے مگر کسی بھی خاتون کو یہ جملہ سننے سے جو خوشی محسوس ہوتی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔