چوہدری کے بیٹے کی شادی تھی اُس نے گائوں کو اس خوشی میں شامل کرنے کے لیے ایک انوکھا فیصلہ کیا

وڈے چوھدری ہوراں کے بیٹے کی شادی تھی چوھدری صاحب نے ایک انوکھا فیصلہ کیا کہ پورے گاؤں کو اس خوشی میں شامل کیا جائے اس کے لیے انہوں نے اعلان کروا دیا کہ بیٹے کی شادی کی خوشی میں پنڈ کے ھر ھر گھر میں ایک جانور تحفے میں دیا جاۓ گا

جس گھر میں مرد کا راج ھو گا وہاں ایک گھوڑا اور جس گھر میں عورت کا راج ھو گا وہاں ایک مرغی دی جائیگی۔گامے کو جانوروں کی ترسیل کا کام سونپ دیا گیا پہلے ھی گھر میں گاما دونوں میاں بیوی کو سامنے بٹھا کر پوچھتا ھے گھر میں پردھان کون ھے یعنی گھر کے فیصلے کون کرتا ہے۔مرد بولا : میںگامے نے جواب دیا کہ جناب چوھدری ہوراں دے سارے گھوڑے کسی نہ کسی کے ھو گئے ھیں اب صرف تین بچے ھیں

ایک کالا . ایک سرخ . ایک چیناجو تمھیں پسند ھے وھ بتا دو مرد نے فورا جواب دیا کہ مجھے چینا پسند ھے ۔پاس ہی بیٹھی بیوی نے منہ بناتے ہوئے اپنے خاوند کو ٹوکا اور اونچی آواز سے بولی۔نئیں نئیں ھم کالا لیں گے میں نے دیکھا ھوا ھے اس کے ماتھے پہ سفید پھلی ھے۔ وہ بڑا سوہنا ہے۔

گاما آرام سے اٹھا اور تھیلے سے ایک مرغی نکال کر اگلے گھر چلا گیا۔گاما بتاتاھے کہ سارے گاؤں میں ھر گھر میں اسے مرغی ھی دینا پڑی۔”

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : Kahani