بیوی کے ساتھ بے وفائی کرنے والے شوہر کی کیا نشانی ہوتی ہے

بیویوں کے ساتھ بے وفائی کرنے والے شوہروں کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کو سینت سینت کر رکھتے ہیں جیسے اس میں کوئی خزانہ چھپا ہو، اور اگر کبھی ان کا فون ان کی بیوی کو کھلا مل جائے تو اس بیچاری پر ایسی ہی قیامت گزرتی ہے

جیسی اس برطانوی خاتون پر گزری۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی ویب سائٹ ممزنیٹ (Mumsnet)پر اس خاتون نے اپنی بپتا سناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”رات کو میرا شوہر سو رہا تھا کہ میں نے چپکے سے اس کا موبائل فون اٹھالیا اور جب اسے کھول کر چیک کیا تواس کے میسجز دیکھے تو میری زندگی ہی اجڑ گئی۔ وہ کسی اور خاتون کے ساتھ گزشتہ 4سال سے تعلق میں تھا اور دونوں کے درمیان انتہائی قابل اعتراض پیغامات اور تصاویر کا تبادلہ بھی کرتے رہتے تھے

خاتون نے دیگر خواتین کو اپنی کہانی سناتے ہوئے مزید لکھا کہ ”جب میں نے اس حوالے سے اپنے شوہر سے استفسار کیا تو اس نے قسم کھائی اور بتایا کہ ان کا تعلق صرف فون تک ہی تھا، وہ کبھی ملے نہیں۔ میں نے اس پر اعتبار کر لیا ہے اور میں اپنی شادی کو بچانا چاہتی ہوں کیونکہ ہمارا ایک سال کا بچہ بھی ہے۔ تاہم میں ان دنوں شدید تکلیف سے گزر رہی ہوں۔ میرے شوہر کا جس خاتون سے تعلق تھا وہ سونگر(کسی ایک پر اکتفا کرنے کی بجائے مختلف مردوں کے ساتھ عارضی جنسی تعلق استوار کرنے والی عورت یا مرد)تھی

۔آپ ہی کوئی مشورہ دیں کہ میں کیا کروں۔“ خاتون کی یہ بات بتانے کی دیر تھی کہ دیگر صارف خواتین اس کے شوہر پر برس پڑیں۔ اکثر نے خاتون کو فوری طور پر شوہر سے طلاق لینے کا مشورہ دیا۔ ایک خاتون نے لکھا کہ ” جیسا کہ آپ نے بتایا کہ وہ عورت سونگر تھی، تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ چار سال میں وہ تمہارے شوہر سے ملی نہ ہو، ایسی عورتوں کو تو بس جسمانی تعلق سے غرض ہوتی ہے اور جہاں ان کی خواہش پوری نہ ہووہاں وہ اتنا طویل تعلق نہیں رکھتیں۔

اس لیے تمہارا شوہر جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ اس سے کبھی نہیں ملا۔ چنانچہ تم اس سے فوراً طلاق لے لو۔“

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔