جنوبی پنجاب میں بارات پر ڈالر ، ریال اور موبائل فون لٹانے والے دراصل کون نکلے حیران کن خبرآگئی

خانپور میں بارات پر ڈالر، ریال اور موبائل فون کی بارش کرنے والے پرچون فروش نکلے، جو نئی و پرانی بوریاں سینے اور بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ ایف بی آر نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

دریا دلی کرنے والے ارشد قریشی کا تعلق قریشی خاندان سے ہے، دولہا کے چچا کا کہنا ہے کہ باراتیوں پر پیسہ لٹانا قریشیوں کی روایت ہے جب کہ دولہا کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بارات میں ایک ڈالر کے پانچ سو نوٹ اور ایک ریال کے بھی پانچ سو نوٹ پھینکے گئے

جبکہ دو ہزار والے ڈبہ پیک موبائل فون بھی لٹائے گئے۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باراتیوں کی جانب سے ڈالر، ریال اڑائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہے اور دلہن کے اہل خانہ کے مالی وسائل سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف بی آر نے دولہا اور دلہن کے مالی وسائل سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news