میری فلم خود دیکھیں بچوں کو مت دیکھائیں پریانکاچوپڑا

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارا پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کو ’نصیحت‘ کی ہے کہ وہ ان کینئی ہالی ووڈ فلم ’بے واچ‘ خود ضرور دیکھیں مگر اپنے بچوں کو نہ دکھائیں کیونکہ اس میں چند بے حیائی سے بھرپور مناظر بھی ہیں اور گالیوں کی بھی بہتات ہے.۔۔جاری ہے ۔

بے واچ پریانکا چوپڑا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے اور وہ اس کی لانچ پر انتہائی پرجوش ہیں.اس فلم کے بہت سے ریویوز بھی آ چکے ہیں جس میں پریانکا چوپڑا کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے. تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ فلم اپنے بچوں کو نہ دکھائیں.بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا اور کہا کہ ”گالیاں نکالنا بہت خوفناک تھا.۔۔جاری ہے ۔

جب میں نے پہلی مرتبہ گالی نکالی تو میں شرم سے لال ہو گئی. کمینے فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر وشال بھردواج مجھے کہتے رہے کہ ’ایک گالی دے دو نا‘ لیکن میں نے منع کر دیا.میں سکرین پر گالیاں نکالنے کے معاملے میں بہت زیادہ محتاط ہوں، لیکن اس مرتبہ مجھے یہ معلوم تھا۔۔جاری ہے ۔

کہ بے واچ ایک ’آر ریٹڈ‘ فلم ہے اور اس کے کردار میں خود کو فٹ کرنا میری جاب ہے. یہ بہت ہی اچھی فلم ہے لیکن اپنے بچوں کو مت دکھائیے گا.“

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news