۳۰ سال کی خوشگوار زندگی گزارنے لے بعد بشریٰ مانیکا کے شوہر نے طلاق کیوں دی عمران خان کی بعیت کے بعد بشریٰ مانیکا کی ازواجی زندگی پر کیا اثرات پڑے بشریٰ مانیکا کتنے بچوں کی ماں اور عمر کتنی ہے پیرنی بشریٰ مانیکا عرف پنکی آنٹی کے بارے میں دھماکہ خیز انکشاف پہلی مرتبہ منظر عام پر

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت میڈیا پر زیر گردش ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے۔جاری ہے ۔

تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جاریبیان کے مطابق عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں شادی کا پیغام بھیجا ہے۔ بشریٰ مانیکا کون ہیں اور عمران خان نے انہیں شادی کیلئے کیسے پسند کیا، قارئین کی دلچسپی کیلئے یہاں یہ بھی یہاں بتاتے چلیں کہ بشریٰ مانیکا کے حوالے سے اس سے قبل بھی رپورٹس میڈیا کی زینت بن چکی ہیں مگر اس وقت ان کا اصل نام زیادہ سامنے نہیں آسکا بلکہ وہ اپنی عرفیت کے باعث مشہور ہوئیں۔۔جاری ہے ۔

ان کی عرفیت پنکی آنٹی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ مانیکا عرف پنکی آنٹی سے عمران خان کی پہلی بار ملاقات 2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل ہوئی تھی۔عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمزافسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں،۔جاری ہے ۔

بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news