سفاک درندے عمران علی کی زینب کے قتل کے بعد محفل میلاد میں شرکت کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، وہ سٹیج پر کیا کر رہا تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیاپر ہنگامہ برپا کر دیا

معصوم زینب سمیت 10 سے زائد بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک درندہ عمران علی قانون کی گرفت میں آ چکا ہے اور تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشاف کر رہا ہے جبکہ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے اور مبینہ طور پر وہ زینب کو قتل کرنے کے بعد اس محفل میں شریک ہوا۔۔جاری ہے ۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم عمران مائیک پکڑ کر نعرہ تکبیر، نعرہ رسالتﷺ اور نعرہ حیدری لگواتا ہے اور پھر ’لبیک، لبیک، لبیک یا رسولﷺ“ کے نعرے بھی لگاتا ہے۔ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اسی محفل میلاد کی ویڈیو ہے جس میں ملزم زینب کو قتل کرنے کے بعد شریک ہوا۔۔جاری ہے ۔


ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد عوام کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین مختلف آراءکا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی دیدہ دلیری اور بے شرمی پر سیخ پا ہیں۔۔جاری ہے ۔


وارث شاہ نامی ایک صارف نے لکھا ”جس طرح قصور واقعے کا ذمہ دار بھی قادری صاحب کا اپنا بندہ نکلا ہے اسی طرح اگر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی آزادانہ اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش ہونے دی جاتی تو اصل قاتل ادارے کی چھت پر متعین لوگ نکلنے تھے، کیونکہ 10 میں سے 6 مقتولین کو گولیاں پچھلی طرف سے لگی ہیں“۔جاری ہے ۔

فیض صدیقی نے لکھا ”جب مولانا طارق جمیل اپنے خطے میں یہ درس دیں کہ قتل کرو گے تو معاف، زنا کرو گے تو معاف، رشوت خوری کرو گے تو معاف، مگر نماز چھوڑو گے تو معافی نہیں ملے گی، اس طرح کے خطبوں کے بعد ایسے عناصر تو پیدا ہوں گے نا کہ سب کچھ معاف ہو جائے گا، سو جو کرنا ہے، کر لو“۔جاری ہے ۔

وقاص احمد نے لکھا ”نکلا نا لبیک والا یہ بھی“۔جاری ہے ۔


سبت حسن گیلانی نے لکھا ”کریم صاحب لوگ نہیں سمجھیں گے کہ مذہبی لبادے رسومات و عقائد کبھی بھی نیک سیرت و کردار کی ضمانت نہیں ہوتے بلکہ اکثر اوقات پردے کا کام دیتے ہیں“۔جاری ہے ۔

وارث شاہ نے لکھا ”مجرم پکڑے جانے کے بعد قادری صاحب کہاں غائب ہو گئے ہیں جبکہ وہ قصور میں جا کر 72 گھنٹے میں انصاف مانگ رہے تھے“۔جاری ہے ۔

ام ابراہیم نے لکھا ”اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس قسم کی محفلیں، کلام اور زبانی کلامی بلند و بانگ دعوے کس قدر بے فائدہ، بلکہ ضرر رساں ہوتے ہیں، عمل سے انسان کو دور کر دیتے ہیں، اگر آپ سچ میں نبیﷺ سے محبت کرتے ہیں تو ان کا طریقہ اپنائیں، ان ڈھکوسلوں سے باز آ جانا چاہئے، یہ کچھ دیر کیلئے آپ کا سینہ تو گرما سکتے ہیں، مگر آپ کے اخلاق و عمل کیلئے بے فائدہ ہیں“۔جاری ہے ۔

کریم گوندل نے لکھا ”بھٹی صاحب، ایسے بھیڑئیے مذہب کی دیوار کے پیچھے چھپ جاتے ہیں اس نے زینب کو قتل کرنے کے بعد بھی محفل میلاد میں شرکت کی، شائد یہی محفل ہو گی،۔جاری ہے ۔

اتنا سکون سے یہ نعرے لگوا رہا ہے اور زہرا کے پردے کی بات کر رہا ہے، کچھ نہ کچھ اس کی تربیت میں بھی تو فرق ہو گا“

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news