’اس کیلے کی شکل دیکھ کر ہی لگتا ہے کہ۔۔۔‘ ایک کیلے نے میاں بیوی کی شدید لڑائی کروادی، تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ عدالت جاپہنچا کیونکہ۔۔۔

کیلے جیسے مزیدار پھل کے بارے میں سوچ کر ہی انسان کی طبیعت باغ باغ ہو جاتی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایک جوڑے کی کیلے کی وجہ سے لڑائی ہو گئی ، اور لڑائی بھی ایسی شدید کہ معاملہ عدالت جا پہنچا۔۔۔جاری ہے۔


اخبار امارات الیوم کے مطابق راس الخیمہ کی عدالت میں ایک ایشیائی باشندے کا مقدمہ پیش کیا گیا جس نے کیلے کی رنگت سے شروع ہونے والی لڑائی کو اتنا بڑھایا کہ بیچاری بیوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گئی۔ جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ شخص سبز رنگت والے کیلے اٹھا لایا۔اس کی اہلیہ نے یہ کیلے دیکھے تو کہنے لگی۔۔جاری ہے۔

کہ ان کی شکل دیکھ کر ہی لگ رہا ہے کہ یہ کچے ہیں لہٰذا انہیں تبدیل کرلیا جائے۔اس بات پر تکرار ہوئی جو شدید جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔بیوی کی جانب سے کیلے تبدیل کرنے کی فرمائش پر یہ شخص ایسا برہم ہوا کہ اسے گھر میں قید کر ڈالا جبکہ بچوں کو بھی سکول بھیجنا بند کردیا۔۔۔جاری ہے۔

موقع ملتے ہی خاتون شکایت لے کرعدالت پہنچ گئی جس پر اس کے شوہر کو طلب کرلیا گیا۔ اس انوکھے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news