مری کے ایک گھر میں شادی، صبح اٹھ کر اہلخانہ نے دولہا دلہن کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی

مری میں 2 گھروں میں گیس بھرنے کے باعث دولہا دلہن سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک جبر مسیاڑی میں سردی کی شدت سے بچنے کیلئے اہلخانہ رات کو گیس کے ہیٹر چلا کر سوئے لیکن ہوا کا گزر نہ ہونے کے باعث کمروں میں گیس بھرگیا۔۔جاری ہے ۔

جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب موہڑہ عیسوال کے شادی والے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دولہا دلہن کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے۔۔جاری ہے ۔

کہ رات کو ہنسی خوشی سوئے ،صبح کے وقت دولہا دلہن کا دروازہ نہیں کھلا، کافی دیر تک دستک دینے کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو اندر دولہا دلہن مردہ حالت میں پڑے تھے۔ ایک ہی روز میں 2 افسوسناک حادثات پیش آنے پر پورے مری شہر میں۔۔جاری ہے ۔

سوگ کی فضا پھیل گئی ہے، ایک گھر سے پانچ اور دوسرے گھر سے دولہا دلہن کی میتیں اٹھیں تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔