دبئی کا ویزہ پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کے رہنے والوں پر بڑی پابندی لگا دی گئی کیونکہ

خیبر پی کے اور فاٹا سے دبئی کے ویزے کے لئے وزارت خارجہ کا کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پولیس کلیئرنس کی شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے

پولیس کلیئرنس کی رپورٹ متعلقہ ڈی پی اوز ، سی سی پی او پشاور کی جانب سے دیا جائے گا۔ جبکہ کریکٹرسرٹیفکیٹ وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا۔فارن آفس سے تصدیق کے بعد یو اے ای ایمبسی سے بھی تصدیق کرنا ہو گی مذکورہ دستاویزات کی تصدیق پاکستان کی طرف سے وزارت خارجہ میں ہوتی ہے اس صورتحا ل کے باعث مالاکنڈ ڈویژن ، پشاور ، جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع اور قبائلی علاقہ جات سے جانے والے شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اور وزارت خا رجہ کے باہر روزانہ سینکڑوں افراد اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ پولیس کلیئر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے

پولیس لائنز میں شہریوں کی رش بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے والوں کو شدیدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے باعث بیشتر پروازیں بھی تاخیر کاشکار ہو رہی ہیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news