اسلام آباد کے ہوٹل پر چھاپہ ، کمروں میں لگے خفیہ کیمروں کی ایسی ریکارڈنگ کہ ایف آئی اے اہلکاروں کے پیروں تلے زمین نکل گئی ، ملزم خواتین کے ساتھ کیا شرمناک کام کرتا تھا ؟ جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا

اسلام آباد میں ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگا کر خواتین کی انتہائی نازیبا ویڈیو ز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے شخص کو ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔۔۔جاری ہے


تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور اس دوران ہوٹل کے مالک کو خفیہ کیمروں سے خواتین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا جس کی شناخت محمد امجد کے نام سے ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزم اسلام آباد میں مقامی ہوٹل کا مالک ہے، ملزم نے ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے۔ملزم خواتین کی خفیہ ریکارڈنگ کرکے انہیں بلیک میل کرتا تھا اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔۔۔۔۔جاری ہے


کارروائی ایک متاثرہ خاتون کی شکایت پرکی گئی ہے جسے ملزم بلیک میل کررہا تھا اور یہ دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں شکایت کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد عمران علی سید نے بتایا کہ ملزم کا ویہاڑی میں ”اسکائی ویز“ کے نام سے بھی ایک ہوٹل ہے اور وہاں بھی خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔۔جاری ہے

انہوں نے بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں ملزم اکیلا ہے یا اس کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود ہیں اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news