رات کو دودھ پینے کے نقصانات دودھ پینے کا مناسب وقت اور ملاوٹ چیک کرنے کا آسان حل جب سفید دودھ زہر بن جائے

ابونعیم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے نقل کیا ہے کہ پینے کی چیزوں میں رسول کریم ﷺ کے نزدیک دودھ بہت عزیز تھا۔ یہ قوت باہ پیدا کرتا ہے‘ معدہ میں جلد ہضم ہوجاتا ہے‘ بدن کی خشکی کو دورکرتا ہے‘ منی پیدا کرتا ہے‘ چہرہ کا رنگ سرخ کرتا ہے‘ دماغ کو قوی کرتا ہے۔۔۔۔جاری ہے


شہد: ابونعیم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا۔ حضور ﷺ کو شہد اس لیے زیادہ محبوب تھا‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس میں شفاء ہے‘ شہد کے بے شمار فائدے ہیں‘ نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور کرتا ہے‘ معدہ صاف کرتا ہے‘ معدہ کو اعتدال پر لاتا ہے‘ دماغ کو قوت دیتا ہے‘ قوت باہ میں تحریک پیدا کرتا ہے‘ مثانہ کیلئے مفید ہے‘ مثانہ اور گردے کی پتھری کو خارج کرتا ہے‘ پیشاب کے بند ہونے کو کھولتا ہے‘ فالج‘ لقوہ کیلئے فائدہ مند ہے۔ ریاح خارج کرتا ہے‘ بھوک زیادہ لگاتا ہے‘ مکھن اور شہد ملا کر کھایا جائے تو جوڑوں کیلئے مفید ہے اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔فلفل دراز: جس کو چھوٹی پیپل بھی کہتے ہیں‘ مقوی دماغ‘ مقوی معدہ اور محرک باہ ہے۔ بلغم کو دور کرتی ہے‘ نگاہ کو تیز کرتی ہے‘ دودھ میں جوش دیکر پینا بےحد مفید ہے۔دارچینی‘ لونگ‘ کالی مرچ: بڑی زبردست مقوی و متحرک باہ ہیں۔ خصوصاً بوڑھے شخص کیلئے فائدہ مند ہیں۔ اعصاب اور جوڑوں کے درد کیلئے مفید ہیں۔زعفران: زبردست مقوی باہ ہے‘ دل و دماغ اور بصارت کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ دوسری ادویات میں شامل کرنے سے ان کے اثرات کو تیز اور سریع الاثرات بناتا ہے‘ مقوی معدہ‘ مقوی قلب و جگر ہے۔۔۔۔جاری ہے


ہریسہ: ہریسہ جسم میں زبردست قوت پیدا کرتا ہے اور مقوی باہ ہے۔ ہریسہ میں کٹے ہوئے گیہوں‘ گوشت‘ گھی اور مصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے۔بعض حکماء کے نزدیک ہریسہ میں چالیس مردوں کے برابر قوت ہے۔بڑے بڑے حکماء مردانہ کمزوری کے مریضوں کو صرف ہریسہ کھانے کی تلقین کرتے تھے۔پشت کا گوشت: ابونعیم بن عبداللہ جعفر سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ پشت کا گوشت تمام گوشت سے بہتر ہے۔ علماء نے لکھا ہے کہ حکمت کی رو سے اس گوشت میں قوت باہ زیادہ ہوتی ہے۔ (طب نبویؐ)خوشبو: خوشبو کا روح انسانی سے خصوصی تعلق ہے۔ اس کا اثردل و دماغ پر فوراً بجلی کی مانند ہوتا ہے‘ خوشبو اور باہ میں گہرا تعلق ہے۔سفرالسادۃ میں لکھا ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ کی خدمت میں جب کوئی خوشبو پیش کرتا تو آپﷺ اس کو رد نہ فرماتے اور آپﷺ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی شخص خوشبو دے تو اس کو رد نہ کرے۔چارچیزیں:امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں قوت باہ کو بڑھاتی ہیں۔ 1۔چڑیوں کا کھانا۔ 2۔اطریفل کھانا۔ 3۔مغز پستہ کھانا۔ 4۔ترہ تیزک کھانا۔ (احیاء العلوم)انڈے: بعض حکماء کے نزدیک انڈے بھی قوت باہ کو بڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیںخاص طور پر جن کو جراثیم کی کمی کی وجہ سے بے اولادی جیسے مرض کا سامنا ہے اگر وہ دیسی انڈے کا استعمال جاری رکھیں تو اس مرض سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔۔۔۔جاری ہے


حسیس: بعض روایات میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے منقول ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کو حسیس بہت پسند تھا۔ حسیس تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے۔ کھجور‘ مکھن اور جما ہوا دہی۔ اس غذا سے بدن قوی ہوتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ روغن زیتون کا کھانا اور مالش کرنا‘تل اور کھجور ملا کر استعمال کرنا‘ کلونجی‘ لوبیر وغیرہ قوت باہ کو بڑھاتے ہیں اور متحرک باہ ہیں۔
بالوں کادور کرنا: حضرت ہزیل بن الحکیم کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔ (طب نبویؐ) اس سے اطباء کے نزدیک زیرناف (ناف کے نیچے) بال مراد ہیں۔۔۔۔جاری ہے


لہسن: امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے جمع الجوافع میں دیلمی سے روایت نقل کی ہے اور دیلمی نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے حدیث نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے لوگو! لہسن کھایا کرو کیونکہ اس میں بیماریوں سے شفاء ہے۔‘‘ لہسن میں بہت فوائد ہیں۔یہ ورم کو تحلیل کرتا ہے‘ حیض کو کھولتا ہے‘ پیشاب کو جاری کرتا ہے‘۔۔۔جاری ہے

معدہ سے ریاح نکالتا ہے‘ مرطوب مزاج والوں میں قوت باہ پیدا کرتا ہے‘ منی کو زیادہ کرتا ہے اور گرم مزاج والوں میں منی کو خشک کرتا ہے‘ معدہ اور جوڑوں کے درد کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news