”ہاں میں نے اسلام قبول کر لیا ہے انڈیا کی مشہور اداکارہ دپپیکانے میڈیا کے سامنے اسلام قبول کرلیا

بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑکی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ شادی کے فیصلے کو بھی خوب سراہا گیا۔۔۔۔جاری ہے

لیکن ہر کسی کے ذہن میں یہ ایک بات ضرورتھی کی کیا اداکارہ نے اسلام قبول کر لیاہے ؟ تاہم اب اس سوال کا جواب انہوں نے دے دیاہے ۔اداکارہ دپیکا کاکڑ حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاں میں اسلام قبول کر چکی ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے یہ میں نے اپنی ذاتی خوشی کیلئے کیاہے ‘تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مزید نجی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔بھارتی اداکارہ نے ’دی ٹائمز آف انڈیا ‘کو انٹرویو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں میں نے اسلام قبول کر لیاہے لیکن کب ، کہاں اور کس طریقے سے ، اس بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتی ۔دپیکا کاکڑ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں۔۔۔۔جاری ہے

کہ یہ ایک نجی معاملہ ہے اور میرے خیال میں میڈیا کے سامنے اس پر بات کرنا ٹھیک نہیں ۔انہو ں نے کہا کہ میڈیا اور مداحوں کیلئے ہم تمام ایکٹرز اپنی زندگی کی تمام خوشیاں اور خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ ایک ذاتی معاملہ ہے اور میں نہیں کسی کو اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔۔۔۔جاری ہے

ان کا کہناتھا کہ یہ سو فیصد سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کر لیاہے اور مجھے اس پر فخر ہے اور میں اس پر بہت خوش بھی ہوں اور یہ میں نے اپنی ذاتی خوشی کیلئے کیاہے ، اس فیصلے میں میری فیملی میرے ساتھ ہے اور میرا ارادہ کسی کو چوٹ پہنچانا نہیں ہے ۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news